لا ہور (مانیٹرننگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہورہی، عالمی ادارے بھی حکومت کی کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے معترف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکین اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کے ملکی تاریخ کے شفاف ترین منصوبےہیں، منصوبوں میں شفافیت سے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں، عالمی سطح پر بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو سرا ہا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں بھی کرپشن کے خاتمے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون محنت، خدمت، دیانت، شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، جھوٹ بولنے والوں کو عوام 2018 ء کے الیکشن میں مسترد کردیں گے۔
source ..
http://city42.tv