مظفرگڑھ ( صبح پا کستان ) ضلع مظفرگڑھ اور لیہ میں تیسری تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کا آج ہیڈ محمد والا کے قریب آغاز ہو گیا.تیسری تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے.آج گاڑیوں کی رجسٹریشن, ٹیگنگ اور کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہوا.آج تمام کیٹگریز سٹوک, پری پیئرڈ اور خواتین کیٹگری کے کوالیفائنگ راؤنڈ ہوئے.تمام کیٹگریز میں 88 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں آج ہونے والے کوالیفائنگ راو نڈ میں نادر مگسی نے پہلی, اسد کھوڑو نے دوسری اور صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹاپ پوزیشن لینے والے ڈرائیورز 17 نومبر اور 18 نومبر کو سب پہلے فائنل مقابلے کے لئے ٹریک پر روانہ ہونگے.کل 17 نومبر کو سٹوک کیٹگری اور خواتین کی کیٹگری کا فائنل مقابلہ ہوگا. اتور18 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹگری کا فائنل مقابلہ ہوگا .ان مقابلوں کی اختتامی تقریب 18 نومبر کی شام فیصل اسٹیڈیم منعقد ہوگی. تھل جیپ ریلی کا ٹریک 180 کلومیٹر طویل ہے اور ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل ہے. جیپ ریلی کا سٹارٹنگ پوائنٹ ہیڈ محمد والا کے قریب چھانگا مانگا ٹیلہ ہے جبکہ مڈ پوائنٹ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں واقع ہے. اس طرح اختتامی پوائنٹ بھی چھانگا مانگا ٹیلہ ہے.جیپ ریلی کے پہلے دن شائقین اور موٹر سپورٹس سے وابستہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. ضلعی انتظامیہ کی طرف جیپ ریلی کے دوران بہترین انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس کی طرف امن وامان اور سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں. کل سٹوک گاڑیوں کے فائنل مقابلوں کا آغاز ہوگا.ریلی کے موقع پر مقامی فنکاروں کی طرف جھومر کا مظاہرہ کیا جائے گا۔