راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی نے” اقلیتوں کے عالمی دن“ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آفس میں...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)خون سفید،صحت مند بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بوڑھی والدہ،معذور بھائیوں کے پلاٹ پر قبضہ کرنے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی والدہ...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) ضلعی صدرپاکستان پیپلز پارٹی قاضی احسان اللہ خان نے پارٹی کے ضلعی سیکٹریٹ میں میڈیا نمائندگان سے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح کالج لان میں پودے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )ملک بھرکی طرح ضلع لیہ میں بھی ٹائیگرفورس ڈے کے حوالے سے سیمینار ڈسٹرکٹ پبلک سکول...
Read moreDetailsملتان ۔ اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیم نے سی ای او ہیلتھ آفس پراچانک چھاپہ مارا جہاں سے جاری انکوائری...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں بھی ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیرکے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہدا کو سلامی پیش کی گئی، یاد گار پر پھول چڑھائے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ قاری محمد رمضان رحیمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایاجانا پاکستانی قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایسی جغرافیائی حقیقت ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاﺅ ں میں اپنا یوم آزادی منارہے ہیں آئیں آج عہد کریں کہ جس طرح ہم آزادی سے اپنی تقریبات منارہے ہیں اسی طرح کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ذریعے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور یہ آزاد پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے وقت مساوات اور انصاف کا نعرہ لگایا گیااور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے وقت انصاف سے کام لیں گے اور اپنی تیز ترقی سے صف اول کی قوم بنیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد وطن کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد نے جو لازوال قربانیاں دیں و رہتی دنیاتک تابناک مثال ہیں ان کی محنت وشاقہ کی بدولت ہی آزاد وطن حاصل ہوااس لیے آزادی حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنا ایک جہدمسلسل کا نام ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی پی او محمدحسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی جیسی نعمت کی قدر کرنا
ہوگی نفرتوں کا بیج دلوں سے نکال کر محبتوں کو عام کرنا ہوگاوطن عزیز کو بام عروج تک لے جانے کے لیے ہمیں لسانیت اور فرقہ پرستی سے نکل کر پاکستانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پرقا ئد اعظم کی سوچ کشمیرپاکستان کا حصہ ہے کو مدنظر رکھنا ہوگاتاکہ یو م آزادی منانے کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔تقریب اے ڈی سی جی اشفا ق سیال،اے سی نیا زاحمدمغل،سی ای او تعلیم شرافت بسرا،صدربار عبدالستار نے بھی خطاب کرتے ہوئے آزادوطن کے حصول کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔بعدازاں ممبران اسمبلی ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او نے ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا اور آزادی کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈی ایچ کیومیں بچوں اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر عتیق الرحمان موجود تھے۔علاوہ ازیں ضلع میں کروڑ لعل عیسن،چوبارہ،چوک اعظم ،فتح پور میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں ۔