لیہ(صبح پا کستان)پولیس کنسٹیبل پر حملہ کیس،تمام ملزمان گرفتار،فرض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کا دلیرانہ مقابلہ کرنے پر کنسٹیبل کو خراج تحسین،کنسٹیبل حسنین رضا نے محکمہ کے وقار کو بلند کیا،ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی ایس پی صدر کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس لیہ کی اہم کامیابی،پولیس کنسٹیبل پر حملہ کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا،ڈی ایس پی صدر منور احمد بزدار نے اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر زوہیب حسن اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم کی روک تھام کیلئے ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی گئی نہ رکنے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیااس دوران ایک ملزم نے پولیس پرپسٹل کا فائر کھول دیا،جو کنسٹیبل حسنین رضا کو لگا اور وہ زخمی ہو کر گر پڑا،ایس ایچ او ذکی ریحان کی سر براہی میں پولیس ٹیم نے دن رات محنت کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں زین علی،محمد آصف،ارباب اور سجاد شاہ شامل ہیں،ڈی ایس پی نے کنسٹیبل حسنین رضا کو فرض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کا دلیرانہ مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حسین رضا نے محکمہ کے وقار کو بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر عدالت کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی