• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر علامتی مظفر آبادسے علامتی سری نگرتک احتجاجی ریلی

webmaster by webmaster
اگست 5, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔	یوم استحصال  کشمیرکے موقع پر علامتی  مظفر آبادسے علامتی سری نگرتک احتجاجی ریلی

لیہ(   صبح پا کستان   )ضلع لیہ میں بھی ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیرکے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے عائد کرفیو ولاک ڈاﺅن کا سال مکمل ہونے کے خلاف معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور ڈی پی اومحمدحسن اقبال کی زیر قیادت ٹی ڈی اے چوک میں علامتی مقام مظفر آبادسے فوارہ چوک میں علامتی مقام سری نگرتک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ممبرصوبائی اسمبلی ملک احمدعلی اولکھ ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،ملک اویس جکھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو فیاض احمدندیم، اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ، سی او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای اوتعلیم شرافت علی بسرا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ایمرجینسی آفیسر عنایت بلوچ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،صدربار عبدالستار علوی،ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ ریاض کلاسرہ،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،ڈی ایس پی منور بزدار،اقلیتی نمائندہ کامران سہیل، سول سوسائٹی کے اراکین ، انجمن تاجران ، اساتذہ، ریسکیو 1122وسول ڈیفنس کے اہلکار،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔9بج کر58منٹ پر سائرن بجایاگیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ٹریفک جام اورپاکستان وآزاد کشمیرکے قومی ترانے بجائے گئے۔شرکاءریلی نے بلیک کیپس،ماسک اوربازو پر احتجاجا ًکالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ریلی فوارہ چوک پر قائم کیے گئے علامتی مقام سری نگر پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیرپاکستا ن کا حصہ تھااور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم وبربربت کے ذریعے ان کے بنیادی حق آزادی سے محروم نہیں کیاجاسکتا ۔

شرکاءسے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاو¿ن کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور ان مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلوں اور اقدامات کی وجہ سے کشمیرکاز کو ایک نئی شناخت ملی ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگی۔ممبرصوبائی اسمبلی ملک احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہرمحاذپر ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گی ۔پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاو ا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے جہدو جہدآزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ ملک اویس جکھڑنے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے یہ بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیہ اورپوری قوم کشمیریوں کے استحصال کی مذمت کرتی ہے اور کشمیریوں پرہونے والے ظلم وستم کے خلاف عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام کی آزادی کو طاقت کے زور پرنہ دبایاگیا ہے اور نہ دبایاجاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمے کی بنیادپر جڑا ہے جو اٹوٹ انگ ہے مقبوضہ کشمیرکی ترجمانی کرتے ہوئے سیاسی و سفارتی حاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ضلع کی عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدحسن اقبال نے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پر ظلم کی سیاہ رات جلد چھٹنے والی ہے پاکستا ن کا وجود کشمیرکے بغیر ناممکن ہے کشمیرہماری نظریاتی اساس ہے اور ہمارے نقشے میں شامل ہے کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو نے والا ہے۔ریلی میں شرکاءنے کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اورکشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرتے بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔

Tags: layyah news
Previous Post

پنجاب میں کورونا صورتحال بہتر ،صنعتوں کے اوقات کار بڑھادیے گئے

Next Post

مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم

Next Post
مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم

مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(   صبح پا کستان   )ضلع لیہ میں بھی ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیرکے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے عائد کرفیو ولاک ڈاﺅن کا سال مکمل ہونے کے خلاف معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور ڈی پی اومحمدحسن اقبال کی زیر قیادت ٹی ڈی اے چوک میں علامتی مقام مظفر آبادسے فوارہ چوک میں علامتی مقام سری نگرتک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ممبرصوبائی اسمبلی ملک احمدعلی اولکھ ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،ملک اویس جکھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو فیاض احمدندیم، اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ، سی او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای اوتعلیم شرافت علی بسرا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ایمرجینسی آفیسر عنایت بلوچ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،صدربار عبدالستار علوی،ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ ریاض کلاسرہ،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،ڈی ایس پی منور بزدار،اقلیتی نمائندہ کامران سہیل، سول سوسائٹی کے اراکین ، انجمن تاجران ، اساتذہ، ریسکیو 1122وسول ڈیفنس کے اہلکار،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔9بج کر58منٹ پر سائرن بجایاگیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ٹریفک جام اورپاکستان وآزاد کشمیرکے قومی ترانے بجائے گئے۔شرکاءریلی نے بلیک کیپس،ماسک اوربازو پر احتجاجا ًکالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ریلی فوارہ چوک پر قائم کیے گئے علامتی مقام سری نگر پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیرپاکستا ن کا حصہ تھااور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم وبربربت کے ذریعے ان کے بنیادی حق آزادی سے محروم نہیں کیاجاسکتا ۔ شرکاءسے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاو¿ن کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور ان مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلوں اور اقدامات کی وجہ سے کشمیرکاز کو ایک نئی شناخت ملی ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگی۔ممبرصوبائی اسمبلی ملک احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہرمحاذپر ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گی ۔پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاو ا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے جہدو جہدآزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ ملک اویس جکھڑنے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے یہ بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیہ اورپوری قوم کشمیریوں کے استحصال کی مذمت کرتی ہے اور کشمیریوں پرہونے والے ظلم وستم کے خلاف عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام کی آزادی کو طاقت کے زور پرنہ دبایاگیا ہے اور نہ دبایاجاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمے کی بنیادپر جڑا ہے جو اٹوٹ انگ ہے مقبوضہ کشمیرکی ترجمانی کرتے ہوئے سیاسی و سفارتی حاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ضلع کی عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدحسن اقبال نے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پر ظلم کی سیاہ رات جلد چھٹنے والی ہے پاکستا ن کا وجود کشمیرکے بغیر ناممکن ہے کشمیرہماری نظریاتی اساس ہے اور ہمارے نقشے میں شامل ہے کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو نے والا ہے۔ریلی میں شرکاءنے کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اورکشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرتے بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.