• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم

webmaster by webmaster
اگست 5, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اور اب کشمیر آزاد ہوگا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں بھارتی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب؛

آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں اور پاکستانیوں کو اپنی صلاحیت کا خود بھی اندازہ نہیں، ملک کو تیزی سے اوپر جاتے دیکھا او پھر نیچے کی جانب آتے دیکھا، 60 کی دہائی میں پاکستان کو دنیا میں مانا جاتا تھا، دنیا کی تاریخ دیکھیں تو قوم اصولوں پر چلتی ہے تو اوپر جاتی ہے اور اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آجاتی ہے۔

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہاہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی۔

بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے ہندو کارڈ کھیل کر الیکشن جیتا، پاکستان کے خلاف نفرت کی مہم چلائی، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کیلئے استعمال کیا، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے، ہم نے بات چیت کے زریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی۔

چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا تھا غیرقانونی اقدام پر دنیا خاموش رہے گی تاہم گزشتہ ایک سال میں دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا تھا جب کہ چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی تمام سرگرمیوں کے پیچھے تکبر ہے، مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی، روس نے تکبر کی وجہ سے اپنی فوج تباہ کرلی جب کہ مودی کی اصلیت آج دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں بھارت کو پسپائی ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے، آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ظلم کے باوجود کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستان کا جھنڈا اٹھایا ہے۔

کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری نوجوان موت سے بے خوف ہیں، بھارت کا کشمیریوں سے متعلق جو پلان ہے اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے، کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا، ہم نے مکمل منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل ہونا چاہیے، پاکستان کے سیاسی نقشے کا اجراء ایک اہم قدم ہے جب کہ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے، سید علی گیلانی بڑے لیڈر ہیں اور ان کی طویل جدوجہد ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا خطاب؛

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی کی سوچ فاشسٹ ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ ختم کر کے تمام سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے۔

Post Views: 31
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر علامتی مظفر آبادسے علامتی سری نگرتک احتجاجی ریلی

Next Post

کراچی: جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

Next Post
کراچی: جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کراچی: جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اور اب کشمیر آزاد ہوگا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں بھارتی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب؛ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں اور پاکستانیوں کو اپنی صلاحیت کا خود بھی اندازہ نہیں، ملک کو تیزی سے اوپر جاتے دیکھا او پھر نیچے کی جانب آتے دیکھا، 60 کی دہائی میں پاکستان کو دنیا میں مانا جاتا تھا، دنیا کی تاریخ دیکھیں تو قوم اصولوں پر چلتی ہے تو اوپر جاتی ہے اور اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آجاتی ہے۔ مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہاہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی۔ بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے ہندو کارڈ کھیل کر الیکشن جیتا، پاکستان کے خلاف نفرت کی مہم چلائی، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کیلئے استعمال کیا، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے، ہم نے بات چیت کے زریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی۔ چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا تھا غیرقانونی اقدام پر دنیا خاموش رہے گی تاہم گزشتہ ایک سال میں دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا تھا جب کہ چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی تمام سرگرمیوں کے پیچھے تکبر ہے، مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی، روس نے تکبر کی وجہ سے اپنی فوج تباہ کرلی جب کہ مودی کی اصلیت آج دنیا کے سامنے آگئی ہے۔ آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں بھارت کو پسپائی ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے، آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ظلم کے باوجود کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستان کا جھنڈا اٹھایا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری نوجوان موت سے بے خوف ہیں، بھارت کا کشمیریوں سے متعلق جو پلان ہے اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے، کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا، ہم نے مکمل منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل ہونا چاہیے، پاکستان کے سیاسی نقشے کا اجراء ایک اہم قدم ہے جب کہ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے، سید علی گیلانی بڑے لیڈر ہیں اور ان کی طویل جدوجہد ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا خطاب؛ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی کی سوچ فاشسٹ ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ ختم کر کے تمام سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.