• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ ٹائیگرفورس ڈے کے حوالے سے سیمینار اور پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

webmaster by webmaster
اگست 9, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ ٹائیگرفورس ڈے کے حوالے سے سیمینار اور پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

لیہ( صبح پا کستان )ملک بھرکی طرح ضلع لیہ میں بھی ٹائیگرفورس ڈے کے حوالے سے سیمینار ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقدہوا۔سیمینارکا آغاز محمدعمران بریال نے تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیا۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض فوکل پرسن ٹائیگرفورس ملک اورنگزیب اور فرید اللہ نے انجام دیے۔

سیمینارمیں ٹائےگرفورس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے قیام کا جوتصور دیا تھا اس میںآپ کے ولولہ انگیز جوش وخروش نے انکے دور رس دانشمندانہ فیصلہ کودرست ثابت کردیا ہے کہ نوجوان نسل ہی آئندہ پاکستان کو مستقبل ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کاقیام نوجوان طبقہ کو قومی دھارے میں شامل کرکے معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگرکرناہے تاکہ آپ کی بلامعاوضہ حب الوطنی سے فائدہ اُٹھایاجاسکے۔سردار شہاب الدین سیہڑ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سوچ وفکر کی ترقی کے لیے نوجوان طبقہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس طرح آپ پرمشتمل ٹائیگرفورس تشکیل دی گئی ہے اس احسن قدام کی بدولت مستقبل میں پاکستان کے لیے بے لوث خدمت کرنے والی افرادی قوت دستیاب ہوگی جس سے سماج میں حب الوطنی کی نئی جہتوں کوفروغ ملے گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ ٹائیگرفورس کا قیام اورعملی طورپر محب الوطن ہوکر کام کرنے کو مغربی دنیا میں سراہا جارہا ہے جو آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے اس لیے آج اس سمینار کے مہمان خصوصی بھی آپ ہیں ،میزبان بھی آپ ہیں ،خراج تحسین کے قابل بھی آپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کی کارکردگی پنجاب میںضلع لیہ پہلی پوزیشن پر ہے اس لیے بلاشک و شبہ ٹائیگرفور س ڈے منانا آ پ کی خدمتوںکا اعتراف کرنا ہے ۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگرفورس بنانے کا بنیادی مقصداپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے تاریخ میں پہلی بار نوجوان نسل کی خدمات سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں فائدہ اُٹھایاجارہا ہے جو رضاکارانہ لیڈر شپ رول کی ابتداءہے اور جس طرح آپ نے اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کیا ہے وہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دوراندیش فیصلہ ٹائیگرفورس کا قیام ہے جس کے یقینا دور رس نتائج نکلیں گے۔ڈی ایس پی منور خان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفور س ہرہاتھ نبھائے ساتھ کی عملی تفسیربنتے ہوئے ضلع پولیس کادست بازو بن کر اپنے اردگرد کسی بھی غیر اخلاقی ،دشمن عناصر کی حرکات وسکنات ،مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھتے ہوئے فوراً اطلاع دیں تاکہ آپ کی خدمات سے فائدہ اُٹھایاجاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات اہلیان لیہ کا فخراور سرمایہ ہیں جس طرح آپ نے اپنی خدمات ملک و قوم کے لیے وقف کی ہیں وہ قابل رشک اور قابل فخرہے اس نیک کام میں ضلعی انتظامیہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سماجی و کاروباری شخصیت واحدبخش باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس بلاتفرق اور بناکسی سیاست سے ہٹ کر جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ۔صدرالیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن محسن عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفور س نے جس طرح اپنی سماجی خدمات کو پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں میڈیا ٹائیگرفورس کی مثبت کارکردگی کو اجاگرکرتا رہے گا۔فریداللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال نوجوان طبقہ کو امیدوں کا محور دیتے تھے کیونکہ کسی بھی تحریک کے اگرنوجوان سربراہ ہوں تو کبھی ناکام نہیں ہوتی ٹائیگرفورس بھی امن و محبت ،ملکی ترقی ،بلا تفریق انسانی خدمت کا جذبہ لیے ہوئے جوکبھی ناکام نہیں ہوگی۔سیمینار میں ٹائیگرفورس کے نمائندہ افراد راشد بھٹہ،محمدریاض،علی رضا،عابدہ پروین نے ہمہ وقت وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن ملک اورنگزیب نے ٹائیگرفورس کی کارکردگی، شرائط ضوابط، اور انکی مختلف امو ر میں دی گئی خدمات کے بارے شرکاءسیمینار کا آگاہ کیا جس کو بے حد سراہتے ہوئے شاباش دی گئی ۔سیمینار میں قومی ترانہ بجایا گیا ،ٹائیگرفورس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔سیمینار میں سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل شمس خان نیازی،طاہرخان خٹک ،میڈیانمائندگان اور ٹائیگرفورس کی کثیرتعداد نے شرکت کی

پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

ٹائیگرفور س ڈے کے موقع پر ضلع لیہ میں پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد اے سی کمپلیکس گراونڈ کچہری روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں، مختلف سرکاری محکموں کے افسرا ن ،ملازمین ،عام شریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار بابر خان کھتران نے شجرکاری کی اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری صحت اور ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہیںوزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے آنے والی نسلوں کو ما حولیاتی تبد یلیوں سے محفوظ رکھنا ہے درختوں سے ہی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف مدافعتی نظام تشکیل پاتا ہے جس کے لیے شجرکاری ناگریز اہمیت کی حامل ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو صاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لیے قومی شجرکاری مہم زور شو ر سے جاری ہے۔ اس موقع پر شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک محمدسمیع نے چلڈرن پارک میںاور اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلیمان لون نے چوک اعظم فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

Tags: layyah news
Previous Post

ملتان اینٹی کرپشن کا سی ای او ہیلتھ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

Next Post

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح ,ممبر پنجاب بار کونسل غلام مصطفی جونی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے

Next Post
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح ,ممبر پنجاب بار کونسل غلام مصطفی جونی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح ,ممبر پنجاب بار کونسل غلام مصطفی جونی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لیہ( صبح پا کستان )ملک بھرکی طرح ضلع لیہ میں بھی ٹائیگرفورس ڈے کے حوالے سے سیمینار ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقدہوا۔سیمینارکا آغاز محمدعمران بریال نے تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیا۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض فوکل پرسن ٹائیگرفورس ملک اورنگزیب اور فرید اللہ نے انجام دیے۔ سیمینارمیں ٹائےگرفورس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے قیام کا جوتصور دیا تھا اس میںآپ کے ولولہ انگیز جوش وخروش نے انکے دور رس دانشمندانہ فیصلہ کودرست ثابت کردیا ہے کہ نوجوان نسل ہی آئندہ پاکستان کو مستقبل ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کاقیام نوجوان طبقہ کو قومی دھارے میں شامل کرکے معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگرکرناہے تاکہ آپ کی بلامعاوضہ حب الوطنی سے فائدہ اُٹھایاجاسکے۔سردار شہاب الدین سیہڑ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سوچ وفکر کی ترقی کے لیے نوجوان طبقہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس طرح آپ پرمشتمل ٹائیگرفورس تشکیل دی گئی ہے اس احسن قدام کی بدولت مستقبل میں پاکستان کے لیے بے لوث خدمت کرنے والی افرادی قوت دستیاب ہوگی جس سے سماج میں حب الوطنی کی نئی جہتوں کوفروغ ملے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ ٹائیگرفورس کا قیام اورعملی طورپر محب الوطن ہوکر کام کرنے کو مغربی دنیا میں سراہا جارہا ہے جو آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے اس لیے آج اس سمینار کے مہمان خصوصی بھی آپ ہیں ،میزبان بھی آپ ہیں ،خراج تحسین کے قابل بھی آپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کی کارکردگی پنجاب میںضلع لیہ پہلی پوزیشن پر ہے اس لیے بلاشک و شبہ ٹائیگرفور س ڈے منانا آ پ کی خدمتوںکا اعتراف کرنا ہے ۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگرفورس بنانے کا بنیادی مقصداپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے تاریخ میں پہلی بار نوجوان نسل کی خدمات سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں فائدہ اُٹھایاجارہا ہے جو رضاکارانہ لیڈر شپ رول کی ابتداءہے اور جس طرح آپ نے اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کیا ہے وہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دوراندیش فیصلہ ٹائیگرفورس کا قیام ہے جس کے یقینا دور رس نتائج نکلیں گے۔ڈی ایس پی منور خان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفور س ہرہاتھ نبھائے ساتھ کی عملی تفسیربنتے ہوئے ضلع پولیس کادست بازو بن کر اپنے اردگرد کسی بھی غیر اخلاقی ،دشمن عناصر کی حرکات وسکنات ،مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھتے ہوئے فوراً اطلاع دیں تاکہ آپ کی خدمات سے فائدہ اُٹھایاجاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات اہلیان لیہ کا فخراور سرمایہ ہیں جس طرح آپ نے اپنی خدمات ملک و قوم کے لیے وقف کی ہیں وہ قابل رشک اور قابل فخرہے اس نیک کام میں ضلعی انتظامیہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سماجی و کاروباری شخصیت واحدبخش باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس بلاتفرق اور بناکسی سیاست سے ہٹ کر جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ۔صدرالیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن محسن عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفور س نے جس طرح اپنی سماجی خدمات کو پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں میڈیا ٹائیگرفورس کی مثبت کارکردگی کو اجاگرکرتا رہے گا۔فریداللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال نوجوان طبقہ کو امیدوں کا محور دیتے تھے کیونکہ کسی بھی تحریک کے اگرنوجوان سربراہ ہوں تو کبھی ناکام نہیں ہوتی ٹائیگرفورس بھی امن و محبت ،ملکی ترقی ،بلا تفریق انسانی خدمت کا جذبہ لیے ہوئے جوکبھی ناکام نہیں ہوگی۔سیمینار میں ٹائیگرفورس کے نمائندہ افراد راشد بھٹہ،محمدریاض،علی رضا،عابدہ پروین نے ہمہ وقت وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن ملک اورنگزیب نے ٹائیگرفورس کی کارکردگی، شرائط ضوابط، اور انکی مختلف امو ر میں دی گئی خدمات کے بارے شرکاءسیمینار کا آگاہ کیا جس کو بے حد سراہتے ہوئے شاباش دی گئی ۔سیمینار میں قومی ترانہ بجایا گیا ،ٹائیگرفورس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔سیمینار میں سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل شمس خان نیازی،طاہرخان خٹک ،میڈیانمائندگان اور ٹائیگرفورس کی کثیرتعداد نے شرکت کی پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد ٹائیگرفور س ڈے کے موقع پر ضلع لیہ میں پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد اے سی کمپلیکس گراونڈ کچہری روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں، مختلف سرکاری محکموں کے افسرا ن ،ملازمین ،عام شریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار بابر خان کھتران نے شجرکاری کی اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری صحت اور ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہیںوزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے آنے والی نسلوں کو ما حولیاتی تبد یلیوں سے محفوظ رکھنا ہے درختوں سے ہی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف مدافعتی نظام تشکیل پاتا ہے جس کے لیے شجرکاری ناگریز اہمیت کی حامل ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو صاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لیے قومی شجرکاری مہم زور شو ر سے جاری ہے۔ اس موقع پر شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک محمدسمیع نے چلڈرن پارک میںاور اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلیمان لون نے چوک اعظم فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.