کوٹ سلطان ( صبح پاکستان ) مکران کے مقام پر شہید ہونے والے صوبیدار عابد حسین کی نمازجنازہ اور تدفین...
Read moreDetailsملتان ۔ ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ڈکیتی کے دوران 6 ملزمان نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا اور...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) محمد ظہیر اصغر نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا بطور کنٹرولر امتحانات...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ،چوری ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنا ان سے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )کوٹ سلطان کے رہائشی مردو خواتین کا مضروب سمیت مقدمہ درج نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)لیہ انتظامیہ کی طرف سے ہاشم حسین سہو ایڈوکیٹ سمیت وکلاء سیاسی سماجی عمائدین پر پولیس مقدمات انسانی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )سابق امیدوار ملک ہاشم سہو،سابق امیدوار ملک محمد اکرم سامٹیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)لیہ وویمن چیمبر آف کامرس کی جانب سے تقریب کا انعقاد، صدارت صدر چیمبر شکیلہ بانو نے کی،...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور...
Read moreDetailsلاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails
اس موقع پر ضلع راجن پو رکی تمام سول سوسائٹی وکلاء، صحافی، این جی اوز، مذہبی علماء اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان موجود تھے۔پبلک فورم کے سپیکرز سید اسماعیل شاہ بخاری، حمزہ کمال فرید، اظہر خان گوپانگ، ڈاکٹر ظہر احسن، میاں سلیم احمد خواجہ، مشتاق احمد رضوی، شاہد ریاض خان ایڈووکیٹ، حسین جروار، فضہ قریشی او ر جمشید فریدسومرو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد بڑے معاشی اور ساختی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کم معاشی نمو کی وجہ سے روزگار کی مواقعو ں کا فقدان، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی ہوئی درامد گی، غیر مستحکم برآمد، قرضوں کی ادائیگیوں میں عدم تواز ن، روپے کی قیمت میں کٹوتی، بڑھتی ہوئی قرضوں ک واجبات اور بیرونی قرضوں کے سود میں دن بدن اضافہ پاکستان کے لئے سنگین سے سنگین تر ہو تے جارہے ہیں اور سونے پر سہاگہ کرونا وائرس اور محصولات کی وصولی میں کمی نے کر دیا ہے۔جن کے باعث پاکستان کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔مقررین نے کہا کہ ملکی آمدنی اور اخراجات میں بڑے پیمانے پر فرق نے حکومت کو مزید قرض لینے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ان تمام معاشی چیلنجو ں نے سیاسی اسکورنگ، بیان بازی، تنقید برائے تنقید اور گھماؤ پھراؤ پر ہی ساری سیاسی توانائیں ضائع کی جارہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے پیش نظر نوجوان آبادی کیلئے مستقبل کیلئے بہتر مواقع کے ساتھ ایک ترقی پسند وژن فراہم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے،نوجوانوں کی ہنرمندانہ صلاحیتوں کا ضیاع انھیں جرائم، افراتفری اور بے چینی جیسے عناصر میں مبتلا کر رہا ہے، غربت عروج پر ہے عدم مساوات اور لاکھوں بچے سکولوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم غربت سے نکلنے کی بجائے مزید اس میں دھنستی جارہی ہے۔آج پاکستان کی ہر فرد چاہے بلاتفریق عمر 88ہزار روپے کا مقروض ہے۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر پبلک فورم کے مقررین نے حکومت پاکستان سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے عالمی اداروں کے ساتھ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا،مزید یہ کہ مقررین نے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، پریس کلب اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے موجود ہ معاشی چیلنجز اور غربت میں اضافہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور پاکستان کے تمام بیرونی قرضے منسوخ کیئے جائیں۔اس موقع پر شرکاء نے دستخطی مہم کا آغاز بھی کیا اور اس مہم کو پاکستان کے کونے کونے تک لے جانے کا اعادہ بھی کیا، پبلک فورم میں کسانوں، خواتین، وکلاء، صحافیوں، انجمن تاجران اور شہروں کی جانب سے بھر پور شرکت کی گئی۔