لیہ(صبح پا کستان )سابق امیدوار ملک ہاشم سہو،سابق امیدوار ملک محمد اکرم سامٹیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سرکاری محکمہ جات ضلع بھر کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کو اپنایا ہوا ہے جس سے لوگوں میں بے چینی عیاں ہے،کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے نام پر منڈی کے احاطہ میں داخل ہونے والے مویشی لانے والوں نے 5سو سے 2سو روپے فی جانور آمد پر وصولی اور دیگر گاڑیوں کے داخلہ پر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے گذشتہ بدھ کے روز محکمہ جنگلات کروڑ روڈ کے رقبہ پر لگائی جانے والی منڈی مویشاں میں آنے والے مویشی فروخت کرنے والے لوگوں نے ناجائز وصولی پر احتجاج شروع کیا اور انہوں نے ہمیں فون کال کرکے بلایا تو ہم وہاں پہنچ کر احتجاج کرنے والے لوگوں کی آواز کو بلند کیا جس پر کیٹیل منجیمنٹ کمیٹی کے ریکوری آفیسر سے گفتگو کی جس پر انہوں نے ایک لیٹر دیا جس میں منڈی مویشیاں کو قائم کرکے تمام سہولیات دینے پر فیس وصول کی جائے گی سہولیات نہ ہونے پر لوگوں نے احتجاج شروع کیا جس پر ہم نے اپنے عوام کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ آواز بلند کی،دوران احتجاج ڈی ایس پی صدر منور بزدار،ایم پی اے پی پی 281شہاب الدین خان و دیگر سرکاری آفیسر موقع پر آگئے اور احتجاج کرنے والے عوام کی بات کو درست تسلیم کیا سابق دور حکومت نے کیٹل منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کو موجودہ حکومت کی سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی منظور کیا جو سابقہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل ہے جو نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے اپنی بات کی نفی ہے منیجمنٹ کمپنی کے ایس او پی کے مطاب سہولیات دینا ضروری ہے جس میں تمام مویشیوں اور منڈی میں آنے والے تمام لوگوں کی سہولیات کیلئے مکمل پلان دیا گیا تھا جس میں منڈی مویشی میں جانوروں کے شیڈ،چوکی پولیس،بنک،جانوروں کا ہسپتال،جانوروں کی رجسٹریشن کا سسٹم و دیگر سہولیات والی دکانیں،منی سلاٹر ہاؤس،بجلی،پانی،پارکنگ و دیگر سہولیات دینے کے پابند ہیں،عوامی آواز اٹھانے پر ہم لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی انہوں نے سوال اٹھایا ایف آئی آر کی عبارت سے ہی جھوٹ واضع ہوگیا ہے،کیا محکمہ جنگلات پر لگائی جانے والی جگہ کیٹل منیجمنٹ کمیٹی کو لیز کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری آرڈر کے خلاف وصولی کرنا بھتہ ہے جس کو ضلع لیہ میں وصولی نہیں کرنے دی جائے گی اگر حق کی آواز اٹھانے پر ایف آئی آر درج کرنا موجودہ حکومت نے وطیرہ بنایا ہوا ہے تو ہم بھی اپنی آواز کو مزید بلند کرتے رہے گے،اگر ہم نے آئین و قانون کو توڑا ہے تو ہم پر کاروائی کی جائے حق کی آواز اٹھانے پر جان بھی جاتی ہے تو کوئی پرواہ نہیں یہ ایف آئی آر،مقدمات دھمکیاں روک نہیں سکتیں،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 280ملک اکرم سامٹیہ نے کہا کہ موجودہ کیٹل منیجمنٹ کمپنی لیہ میں غیرقانونی وصولی کررہی ہے جس کو روکا جائے ایم پی اے شہاب الدین خان کیٹل منیجمنٹ کمپنی کے نمائندہ بن کر احتجاج کرنے والوں کے پاس آئے وہ عوامی نمائندہ تھے عوام کی بات کرتے جو نہیں کی گئی،میری خلاف اس کے علاوہ ایک اور بھی ایف آئی آر لوگوں کو پانی پلانے کیلئے سبیل لگانے پر کی گئی جو موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ایف آئی آرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے لوگوں کی آواز بلند کرتے رہے گے ٹیکس دینا ہم بہتر سمجھتے ہیں لیکن سہولیات دینے پر وصولی کی جائے تو یہ نامناسب ہے،کیٹل منیجمنٹ کمپنی کے خلاف ہائی کورٹ میں جارہے ہیں،اس کیس کو سپریم کورٹ تک لے جانا پڑا تو لے جائیں گے،اس موقع پر ملک سجن سہو،ملک اختر سامٹیہ،محمد ذوالقرنین و دیگر موجود تھے۔