لیہ(صبح پا کستان)پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ،چوری ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنا ان سے مال مسروقہ کو برآمد کرکے متاثرین تک پہنچانا پولیس کی اصل میں ذمہ داری ہے جس کیلئے پولیس فورس دن رات کام کرتی ہے،جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجہ میں لاکر پر امن معاشرہ کا وجود لایا جاسکتا ہے جس کیلئے زندگی کے تمام طبقات کو مل کر ا ن قانون شکن عناصر کو گرفت میں لایا جاسکتا ہے
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر تھانہ سٹی لیہ میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتار و برآمدگی کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا تھانہ سٹی ایس ایچ او محمد شریف ملانہ،اے ایس آئی محمد فیاض ورائچ و دیگر ٹیم ممبران نے دن رات محنت کرکے ضلع لیہ میں کی جانے والی مختلف ڈکیتی و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضلع لیہ کے رہائشی گینگ ٹریس کیا اور گینگ کے 6ملزمان جن میں نذیر احمد،اصغر علی،غلام مرتضیٰ،محمد ہاشم،محمد بلال کو گرفتار کیا جبکہ اس گینگ کا ایک ملزم محمد انور سندو تاحال مفرور ہے اس گینگ کے قبضہ سے چھینے گئے 6عدد موٹر سائیکل،لوٹی گئی 4لاکھ 27ہزار نقد رقم،موبائل فون،3عدد پسٹل 30بور برآمد کرکے تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ نمبر 640/20بجرم 395ت پ،551/20بجرم392ت پ،560/20بجرم392ت پ،531/20بجرم 392ت پ درج کرکے ملزمان کو چالان کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی ہے لیہ پولیس اپنی عوام کی خدمت کیلئے ہر دم تیار ہے جب بھی ضرورت ہوگی پولیس ہراول دستہ ثابت ہوگی اس موقع پر ایس ایچ او محمد شریف ملانہ،اے ایس آئی فیاض ورائچ و دیگر موجود تھے۔