راجن پور( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) حضور نبی ؐ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کے سنہری رہنمااصولو ں ، جذبہ ایثار...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )ختم نبوتؐ اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے فیض آباد دھرنے پر حکومتی کاروائی...
Read moreDetailsدھوری اڈہ (ممتاز مچھرانی سے ) دھوری اڈہ ایم ایم روڈ لب روڈ بسنٹ مائنرکے کنارے لاکھوں مالیت کے چار...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)اسلام آباد فیض آباد دھرنا مظاہرین پر حکو متی تشدد کے خلاف لیہ ، فتح پور چوک...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان)عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشہ...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )سابق ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے پریس کلب لیہ میں الوداعی تقریب...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جشن عید میلاد النبی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ضلع کونسل میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ضلع لیہ کی 11چیئرمین یونین کونسلز کا ڈی...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) با وثوق ذرائع کے مطا بق ڈی پی او کپیٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو لیہ...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان ) پنجاب حکومت صوبہ بھر سے چائلڈ لیبر کے یقینی خاتمہ کے لیے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔محنت و مشقت کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رسمی و غیر رسمی اسکولوں کے اجرا سے پرائمری ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت چائلڈ لیبر کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمہ میں کافی زیادہ مدد ملے گی۔ یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ محنت و افرادی قوت راجن پور شاہد حمیداور لیبر انسپکٹر میاں محمد جہانگیر نے پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر منتخب ہونے والے اسکولوں اور این جی اوز کے نمائندگان کو پرویڑنل سلیکشن سرٹیفیکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں ضلع راجن پو ر سے محکمہ کے قواعد و شرائط پر پورا اْترنے والے اسکولوں اور این جی اوز کو منتخب کیا گیا ہے۔ جن کو تین ماہ کا پروبیشن پیریڈ دیا گیا ہے۔ پروبیشن پیریڈ کے مکمل ہونے پر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اسکولز اور این جی اوز کے ساتھ مزید چار سال کا معاہد ہ کیا جائے گا جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اداروں کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔ تقریب سے پی ایم یو چائلڈ آفیسر عبدالحنان اور سوشل موبلائزرو چائلڈ لیبر آفیسر صائمہ اشرف نے بھی خطاب کیا۔پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محنت ومشقت کرنے والے بچوں کو اس پراجیکٹ کے تحت قائم کردہ رسمی و غیر رسمی اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا جہاں پر ملٹی گریڈ کلاس سسٹم کے تحت انہیں زیورِ تعلیم سے آرستہ کیا جائے گا۔ داخل ہونے والے بچوں کو کتابیں، اسکول بیگز، سٹیشنری، یونیفارم اور جوتے محکمہ محنت وافرادی قوت، حکومتِ پنجاب کی طرف سے دئیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کے دوران لیبر انسپکٹر میاں محمد جہانگیر نے بتایا کہ یہ منفرد پراجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف بچوں سے جبری مشقت لینے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوکر معاشرے کا ایک مفید شہری بھی بننے کے قابل ہوسکیں گے۔ اور مزید یہ کہ ان بچوں کے والدین کوپنجاب حکومت کی طرف سے خدمت کارڈ فراہم کرکے ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔
