• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جا نب سے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے اعزاز میں الوداعی تقریب،ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ ،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب مہر ارشد حفیظ سمرا اور صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندرسمیت مقررین کاخطاب

webmaster by webmaster
نومبر 24, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جا نب سے  ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے اعزاز میں الوداعی تقریب،ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ ،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب مہر ارشد حفیظ سمرا اور صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندرسمیت مقررین کاخطاب

لیہ(صبح پا کستان )سابق ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے پریس کلب لیہ میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کے ساتھ لازم وملزوم ہے،مخلوق خدا کی خدمت و مسائل کو حل کرنا فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ عبادت کا درجہ رکھتے ہیں ضلع لیہ و دیگر اضلاع میں دوران تعیناتی پولیس اور عام آدمی کے فاصلوں کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات پر توجہ دی ۔ جس کے بھر پور نتائج حاصل کئے،ضلع لیہ میں تعیناتی کے دوران عام شہری کو پولیس کے دفاتر اور تھانوں میں وہی پروٹوکول دیا جارہا ہے جو کسی بھی وی آئی پی کو ملتا ہے قانون کی بالا دستی کو قائم کرتے ہوئے ہر شخص کو اس کی شکایت کے ازالے کیلئے عملی اقدام اٹھائے گئے ہیں،ضلع لیہ کی عوام نے تبادلہ کے بعد بھر پور پزیرائی کی ہے جس پر ان کا مشکور ہوں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا کہ سول انتظامیہ اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ ہوتا ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے ضلعی پولیس آفیسر کے طور پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جو کہ ناقابل فراموش ہیں بطور ڈی پی او لیہ جدید طرزتفتیش روشناس کرا کرانصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا قابل ستائش کارنامہ ہے ضلع لیہ کے عوامی سماجی طبقات کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب مہر ارشد حفیظ نے کہا کہ پریس سماج کے پسے ہوئے طبقات کی آواز افسران بالا تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہے اس لئے صحافت کو تیسرا ستون کہا جاتا ہے کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اورکان ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع لیہ میں مثبت صحافت کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ سمیت ضلعی پولیس سے بہترین روابط استوار کر کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا کردار بڑا کلیدی رہا ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے دوران تعیناتی ضلع لیہ کے صحافیوں نے جس غیر قانونی اور مظلوم طبقہ کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و ستم کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر نشاندہی کی اس پر بحیثیت ڈی پی او ان کو فوری ری ایکشن آیا جس کی وجہ سے مظلوم طبقہ کی بات سنی گئی انہوں نے پریس کلب میں آنے والے تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندرنے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ضلع لیہ کی عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھر پور کردار اد ا کر رہی ہے قانون پر عمل داری اورانصاف کی فراہمی میں کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے انقلابی اقدامات عمل میں لاکر ضلعی پولیس کا مورال انتہائی بلند کر دیا ہے ضلعی پولیس کے رویہ میں واضع تبدیلی ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء کی کامیابی کی بڑی دلیل ہے ،سابق صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے کہا کہ محمد علی ضیاء ڈی پی او لیہ نے اپنی تعیناتی کے دوران تاجروں کے ساتھ بھی انتہائی دوستانہ مراسم استوار کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے عام شہری کا تھانہ جات میں تحفظ یقینی بنانا ڈی پی او لیہ کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان نے کہا کہ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے جدید طرز تفتیش اختیار کر کے لیہ پولیس کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر کی فورس بنا دیا ہے پاک فوج کے تجربہ سے لیہ کی عوام مستفید ہوئے ہیں اور نئے آنے والے ڈی پی او لیہ کو بھی کیپٹن رمحمد علی ضیاء کے اقدامات کی روشنی میں آگے چلنا ہوگا تاکہ جدید طریقہ تفتیش کے ثمرات عوام تک پہنچائے جاسکیں ۔وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سید گلزار حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ڈی پی او لیہ نے اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دیتے ہوئے ضلعی پولیس کے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے یہ انکی بڑی کامیابی ہے کے انکی تعیناتی کے دوران عام اور خاص شخص میں تھانہ جات پر فرق روا نہیں رکھا گیا ۔تقریب میں عبدالرحمان فریدی چیئرمین مجلس عاملہ ،محمد یامین مغل نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ،خلیل احمد قریشی جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان ،رانا خالد محمود شوق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب،رانا عبدالرب فنانس سیکرٹری ،عبدالجبار گجر،مہر اسلم حفیظ ،سید محمد عثمان شاہ ،فیاض حسین جوائنٹ سیکرٹری ، فیض بھٹی،فرید اللہ چوہدری ،اکمل سندھو جنرل سیکرٹری پریس کلب چوک اعظم،عمر شاکر صدرشہری اتحاد چوک اعظم ،ملک اشرف ماکلی ایس ایچ او تھانہ سٹی،حاجی اظہر ہانس کونسلر میونسپل کمیٹی لیہ،سید غضنفر عباس شاہ ایڈووکیٹ،انعام اللہ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارلیہ،خلیل انصاری سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ،اظہر زیدی،محسن اعظمی،مشتاق احمد،و دیگر سیاسی سماجی وصحافتی رہنماؤں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ ، میلاد گراونڈ میں مرکزی تقریب کے انتظامات کو بہتر انداز میں بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل ، جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر

Next Post

،پیپلزپارٹی اب نوازشریف کی مددہرگزنہیں کریگی ,خدشہ ہے وہ اشارہ ملنے پرپھرسب کچھ چھوڑچھاڑکربیرون ملک بھاگ جائیں گے :سینیٹر اعتزاز احسن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لیہ(صبح پا کستان )سابق ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے پریس کلب لیہ میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کے ساتھ لازم وملزوم ہے،مخلوق خدا کی خدمت و مسائل کو حل کرنا فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ عبادت کا درجہ رکھتے ہیں ضلع لیہ و دیگر اضلاع میں دوران تعیناتی پولیس اور عام آدمی کے فاصلوں کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات پر توجہ دی ۔ جس کے بھر پور نتائج حاصل کئے،ضلع لیہ میں تعیناتی کے دوران عام شہری کو پولیس کے دفاتر اور تھانوں میں وہی پروٹوکول دیا جارہا ہے جو کسی بھی وی آئی پی کو ملتا ہے قانون کی بالا دستی کو قائم کرتے ہوئے ہر شخص کو اس کی شکایت کے ازالے کیلئے عملی اقدام اٹھائے گئے ہیں،ضلع لیہ کی عوام نے تبادلہ کے بعد بھر پور پزیرائی کی ہے جس پر ان کا مشکور ہوں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا کہ سول انتظامیہ اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ ہوتا ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے ضلعی پولیس آفیسر کے طور پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جو کہ ناقابل فراموش ہیں بطور ڈی پی او لیہ جدید طرزتفتیش روشناس کرا کرانصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا قابل ستائش کارنامہ ہے ضلع لیہ کے عوامی سماجی طبقات کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب مہر ارشد حفیظ نے کہا کہ پریس سماج کے پسے ہوئے طبقات کی آواز افسران بالا تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہے اس لئے صحافت کو تیسرا ستون کہا جاتا ہے کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اورکان ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع لیہ میں مثبت صحافت کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ سمیت ضلعی پولیس سے بہترین روابط استوار کر کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا کردار بڑا کلیدی رہا ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے دوران تعیناتی ضلع لیہ کے صحافیوں نے جس غیر قانونی اور مظلوم طبقہ کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و ستم کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر نشاندہی کی اس پر بحیثیت ڈی پی او ان کو فوری ری ایکشن آیا جس کی وجہ سے مظلوم طبقہ کی بات سنی گئی انہوں نے پریس کلب میں آنے والے تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندرنے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ضلع لیہ کی عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھر پور کردار اد ا کر رہی ہے قانون پر عمل داری اورانصاف کی فراہمی میں کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے انقلابی اقدامات عمل میں لاکر ضلعی پولیس کا مورال انتہائی بلند کر دیا ہے ضلعی پولیس کے رویہ میں واضع تبدیلی ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء کی کامیابی کی بڑی دلیل ہے ،سابق صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے کہا کہ محمد علی ضیاء ڈی پی او لیہ نے اپنی تعیناتی کے دوران تاجروں کے ساتھ بھی انتہائی دوستانہ مراسم استوار کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے عام شہری کا تھانہ جات میں تحفظ یقینی بنانا ڈی پی او لیہ کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان نے کہا کہ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے جدید طرز تفتیش اختیار کر کے لیہ پولیس کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر کی فورس بنا دیا ہے پاک فوج کے تجربہ سے لیہ کی عوام مستفید ہوئے ہیں اور نئے آنے والے ڈی پی او لیہ کو بھی کیپٹن رمحمد علی ضیاء کے اقدامات کی روشنی میں آگے چلنا ہوگا تاکہ جدید طریقہ تفتیش کے ثمرات عوام تک پہنچائے جاسکیں ۔وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سید گلزار حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ڈی پی او لیہ نے اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دیتے ہوئے ضلعی پولیس کے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے یہ انکی بڑی کامیابی ہے کے انکی تعیناتی کے دوران عام اور خاص شخص میں تھانہ جات پر فرق روا نہیں رکھا گیا ۔تقریب میں عبدالرحمان فریدی چیئرمین مجلس عاملہ ،محمد یامین مغل نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ،خلیل احمد قریشی جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان ،رانا خالد محمود شوق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب،رانا عبدالرب فنانس سیکرٹری ،عبدالجبار گجر،مہر اسلم حفیظ ،سید محمد عثمان شاہ ،فیاض حسین جوائنٹ سیکرٹری ، فیض بھٹی،فرید اللہ چوہدری ،اکمل سندھو جنرل سیکرٹری پریس کلب چوک اعظم،عمر شاکر صدرشہری اتحاد چوک اعظم ،ملک اشرف ماکلی ایس ایچ او تھانہ سٹی،حاجی اظہر ہانس کونسلر میونسپل کمیٹی لیہ،سید غضنفر عباس شاہ ایڈووکیٹ،انعام اللہ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارلیہ،خلیل انصاری سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ،اظہر زیدی،محسن اعظمی،مشتاق احمد،و دیگر سیاسی سماجی وصحافتی رہنماؤں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.