لیہ(صبح پا کستان)ضلع کونسل میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ضلع لیہ کی 11چیئرمین یونین کونسلز کا ڈی سی لیہ ،چیئرمین ضلع کونسل کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب ،فنڈز منصفانہ تقسیم نہ کرنے پر ضلع کونسل و ڈی سی آفس کے علاوہ لاہور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے چوہدری ثنا اللہگجر،جام منظور حسین،تحریک انصاف کے ملک نور نبی جکھڑ،تحریک انصاف کے سید رفاقت شاہ گیلانی و دیگر اپوزیشن کے ممبران ضلع کونسل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 25لاکھ روپے ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کئے گئے جو ڈی سی لیہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیئے گئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ اور مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ساز باز کرکے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چیئرمین یونین کونسلز کو فنڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی کرلی اپوزیشن جماعتوں کی ٹکٹ پر ضلع لیہ کی 11یونین کونسل جن میںیونین کونسل بیٹ وساوا شمالی،یونین کونسل کوٹ سلطان سٹی،یونین کونسل لدھانہ،یونین کونسل لوہانچ نشیب،یونین کونسل تھل جنڈی،یونین کونسل سمرا نشیب،یونین کونسل بصیرہ،یونین کونسل راجن شاہ،یونین کونسل واڑہ سہڑان،یونین کونسل شیر گڑھ،یونین کونسل ساہو والا،یونین کونسل جکھڑ کے چیئرمینز جو مسلم لیگ ن کی بجائے دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں کو فنڈز نہ دینے کا اعلان کردیا اس انتقامی رویہ وغیر منصفانہ تقسیم میں ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ بھی برابر کا شریک ہے،انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے علاقہ کی عوام کے ووٹ سے ضلع کونسل میں نمائندگی کررہے ہیں اگرضلع کونسل میں ہم اپوزیشن بینچ پر بیٹھے ہیں تو بھی اپنے علاقہ کے لوگوں کی نمائندگی کررہے ہیں ہماری یونین کونسلز کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے 25لاکھ روپے کے فنڈز مساویانہ طرز پر تقسیم نہ کئے گئے تو اپنے علاقہ کی عوام کو ساتھ ضلع کونسل ،ڈی آفس کا گھیراؤ کریں گے اس کے بعد بھی فنڈز جاری نہ کئے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں حسن خان کلاچی،ملک یونس کنجال،وائس چیئر مین مہر ظفر ہموانہ،راجہ قیصر علی سکھیرا،عزیر مہدی قریشی،مہر نواز میرانی،ملک مجید،رانا عقیل،مہر یار ،امام بخشن گرواں،غلام فرید سیال،محی الدین سیہڑ،فیروز سواگ،منور شاہ و دیگ موجود تھے۔