اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پربھرتیوں کانوٹس لے لیا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بلوچستان کے ڈومیسائل پربھرتیوں کاریکارڈطلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے اجراسے متعلق تحقیقات کی جائیں اورریکارڈ کے ذریعے جعلی ڈومیسائل تیارکرنے والوں کاتعین کیاجائے
چیئرمین نیب نے آغازحقوق بلوچستان پیکج کے تحت وفاقی محکموں میں بھرتیوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پیکج کے تحت کتنی آسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی؟اورکتنے افرادپیکج کے تحت وفاق اوربلوچستان میں تعینات ہوئے؟۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/23-Nov-2017/683736
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









