ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان ) نااہلی ،فرائض سے غفلت اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے 6اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف جبکہ 2 کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری ۔کام چور وں اور نااہل ملازمین کو محکمہ میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں ، یہ بات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد اسلم کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی
مزید تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد اسلم نے نااہلی ،فرائض سے غفلت اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے کارپوریشن ڈی جی خان کے 6 اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز کی سماعت مکمل ہونے پر ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،جبکہ مذکورہ بالا الزامات ثابت ہونے پر 2 اہلکاروں کی جبری ریٹائرڈمنٹ کے آرڈرز پر دستخط کردئیے ہیں ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی کے دوران ڈیوٹی کو ڈیوٹی نہ سمجھنے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضبوابط مطابق بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی،انہوں نے ملازمین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور حقیقی معنوں میں خود کو فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار کریں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








