کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس
ڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ...
ڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پاکستان )رکنِ صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ...
مصطفائی تحریک مصطفائی تحریک عمدہ اخلاق اور صالح نظریات پر مشتمل نو جوانوں کا ایک ایسا کارواں تیا ر کرنا ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان میں پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کی طرف سے 'خاندانی ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)۔ ضلعی محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان اور پی ایل وائی سی کے زیر اہتمام عالمی ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) قبضہ کالا ایک ہی گھر کے 4بچے پر اسرار بیماری میں مبتلا جسمانی معذوری کا ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) جائیداد کے تنازعہ پر بھائی بھائی کی جان کے دشمن ، مقدمہ ...
ڈی جی خان(صبح پا کستان )عام انتخابات 2018 میں این اے 191 ڈی جی خان سے تحریک انصاف کی زرتاج ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) یونین کونسل نمبر13گدائی شمالی چاہ فتح جان والا میں سیوریج سسٹم ناکارہ ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندگان، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری، اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.اجلاس میں دیگر کئی سکیموں کے ساتھ ساتھ لیہ میڈیکل کالج کی مجوزہ سکیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیکل کالج کے لیے موزوں قطعہ اراضی مختص کروائیں اور سکیم پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ کی نئی عمارت اور کوٹ ادو میں ڈی سی ہاؤس کی تعمیر کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 119 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 71 سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ باقی سکیموں پر کام جاری ہے۔کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جلد مکمل ہو سکیں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔کمشنر نے ان منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی.علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہر ضلع سے فیڈ بیک لیا اور صفائی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہروں و دیہاتوں کی صفائی کو ترجیح دی جائے۔کمشنر نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جائے۔