ڈیرہ غازی خان ( صبح پاکستان )رکنِ صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "صاف پانی ہر عام و خاص کے لیے” کے تحت نظام آباد میں پہلے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ صاف پانی کی سہولت کربلا گیٹ کے سامنے واقع مرکزی مقام پر عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔تقریب میں علاقہ مکینوں، سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف صحت عامہ کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے میں ایک قابلِ تقلید مثال بھی ہے۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ منصوبے کا مقصد عوام کو صاف، محفوظ اور صحت بخش پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔رکنِ اسمبلی محمد حنیف پتافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور صحت، تعلیم، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








