• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس

webmaster by webmaster
جولائی 28, 2025
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس

ڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندگان، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری، اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.اجلاس میں دیگر کئی سکیموں کے ساتھ ساتھ لیہ میڈیکل کالج کی مجوزہ سکیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیکل کالج کے لیے موزوں قطعہ اراضی مختص کروائیں اور سکیم پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ کی نئی عمارت اور کوٹ ادو میں ڈی سی ہاؤس کی تعمیر کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 119 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 71 سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ باقی سکیموں پر کام جاری ہے۔کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جلد مکمل ہو سکیں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔کمشنر نے ان منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی.علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہر ضلع سے فیڈ بیک لیا اور صفائی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہروں و دیہاتوں کی صفائی کو ترجیح دی جائے۔کمشنر نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

Tags: dgkhan news
Previous Post

لیہ ۔پولیس ان ایکشن ۔دو مغوی خواتین با زیاب ، ایک خا تون سمیت 7 ملزم گرفتار

Next Post

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آراءی ، حکومتی رکن کو تھپڑ مارنے پر دو اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندگان، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری، اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.اجلاس میں دیگر کئی سکیموں کے ساتھ ساتھ لیہ میڈیکل کالج کی مجوزہ سکیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیکل کالج کے لیے موزوں قطعہ اراضی مختص کروائیں اور سکیم پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ کی نئی عمارت اور کوٹ ادو میں ڈی سی ہاؤس کی تعمیر کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 119 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 71 سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ باقی سکیموں پر کام جاری ہے۔کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جلد مکمل ہو سکیں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔کمشنر نے ان منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی.علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہر ضلع سے فیڈ بیک لیا اور صفائی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہروں و دیہاتوں کی صفائی کو ترجیح دی جائے۔کمشنر نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.