ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)۔ ضلعی محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان اور پی ایل وائی سی کے زیر اہتمام عالمی یوم تپ دق کے موقع پر پبلک ہیلتھ سکول آف نرسنگ میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،نیشنل پروگرام آفیسر ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر ابوذر شیرانی،ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظہر علی جسکانی،پرنسپل نرسنگ سکول ڈاکٹر حفظہ مظہر ،پی ایل وائی کے انتصار شاہ ،ہدایت اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دو ہفتہ سے زائد عرصہ سے کھانسی پر مریض کا نزدیکی ہسپتال سے علاج کرایا جائے۔حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔مسلسل علاج کرکے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔