ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان میں پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کی طرف سے ‘خاندانی منصوبہ بندی برائے انسانی حقوق "کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں پاپولیشن ویلفیئرٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر انسٹرکٹر خلیل ربانی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈیرہ غازیخان ہما مہدی لغاری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاکو منصوبہ بندی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا . سیمینار میں محکمہ سوشل ویلفیئر ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ویمن ڈویلپمنٹ ، اوقاف ، تعلیم کے علاوہ این جی اوز کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہاکہ محکمہ فیملی پلاننگ بارے معلومات اور طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فردفیملی پلاننگ کی اہمیت کو سمجھے اور اس کی افادیت بارے شعور اجاگر کیا جائے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









