لیہ (صبح پا کستان )ختم نبوتؐ اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے فیض آباد دھرنے پر حکومتی کاروائی کے بعد ملک بھر کی طرح لیہ ، چوک اعظم ، فتح پور ، کروڑ ، جمن شاہ ،کوٹ سلطان ، دھوری اڈہ ، نواں کوٹ اور چوبارہ میں بھی احتجاج و دھرنوں کا سللسہ شروع ہو گیا ہے ،چوک اعظم میں دکانداروں نے شٹر ڈاوون ہڑتال شروع کر رکھی ہے جبکہ یادگار چوک پر سینکڑوں لوگوں کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ایم ایم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، جبکہ لیہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے ، ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او چوک اعظم بمعہ پولیس اہلکاران موقع پرموجود ہیں ۔۔۔ جبکہ فتح پور پر تاج چوک پر مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں اسی طرح کروڑ لعل عیسن میں احتجاج کرنے والوں نے لیہ روڈ پر چنڈی موڑ کو ہر قسمی ٹریفک کے لئیے بند کر کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہیں جہاں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد بھی موجود ہے ،جبکہ لیہ میں فوارہ چوک پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں جبکہ سڑکوں پر سٹیج لگا کر تقاریر کا سلسلہ جاری ہے ، اسی طرح جمن شاہ ،کوٹ سلطان ، دھوری اڈہ اور تحصیل چوبارہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے ،
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










