چوبارہ {صبح پا کستان } نواحی چک 419 ٹی ڈی اے کے رہائشی عمران کھرل کی بیوی بچوں سمیت پتی...
Read moreDetailsچوک اعظم {صبح پا کستان}پنڈی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے صوبیدارمحمد افضل کی نمازجنازہ ادا کی گئی ،ہزاروں افراد...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ماہ مقدس میں زیادتی کرنیوالے ملزمان کی متاثرہ نوجوان کو کیس کی پیروری...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )کھلی کچہریوں کا فورم اداروں کی کارکردگی میں اضافے اور شہریوں کے مسائل براہ راست سنتے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )انسداد ڈینگی مہم کے دوران ایس او پی کے مطابق 7انڈی کیٹرزپر حقیقی بنیادوں میں عمل...
Read moreDetailsملتان۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت صوبہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل تعلیمی اداروں میں...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کا پاک فوج کے افسران ،ڈی پی...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،190کپی شراب برآمد ،دو...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ کی معطلی کی قرارداد منظور،صدرارشد اسلم...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )خاوند کے فوت ہوتے ہی مظلوم بیوہ کو سسرالیوں نے گھر سے نکال دیا...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
تفصیلا ت کے مطابق پولیس لائن لیہ میں یوم شہداء پولیس کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ ،ممبر قومی اسمبلی ملک نیاز احمد ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ایم پی اے سر دار شہاب الدین سہیڑ ،ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوانے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید مہمان خصوصی تھے ،اس کے علاوہ وکلا برادری ،انجمن تاجران ،سول افسران ،شہداء کی فیملیز ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز و دیگر پولیس اہلکاران نے شرکت کی ،تقریب کے دوران ڈ ی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا مان ،عزت اور وردی کا فخر ہیں جنہوں نے امن دشمن عناصر کو شکست دے کر عوام کو احساس تحفظ فراہم کیا ،ورنہ کچھ عرصہ قبل ملک میں سکیورٹی کی صورت حال کافی خراب تھی اور ہر شہری خوف میں مبتلا تھا،انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کےلئے میرے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں اور ترجیح بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے،
ملک نیاز احمد ،سید رفاقت علی ،سردار شہاب الدین ،لالہ طاہر رندھاوا، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری اور صدر بار کونسل ارشد اسلم نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے الفاظ میں پولیس شہداء کوابھر پور خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اپنے خون جگر سے وطن کی مٹی کو سیراب کرکے چمن کی آبیاری کرنے والے شہداء یقینا ً بہت عظیم ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ،انہوں نے شہداء کی ماءوں ،بہنوں ،بیٹیوں کے بلند حوصلوں اور ہمت و عزم کو سلام پیش کیا جنہون نے بہادر جوانوں کو اس دھرتی پر شہید ہونے کےلئے جنم دیا ،ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید نے پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم ،صحت و دیگر مسائل کے حل کا اعلان کیا ،
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او لیہ نے مہمانوں کے ہمراہ شہداء کے اہل خانہ کو تحاءف ،نقد کیش ،اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا ،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تقریب کے تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی،سٹیج سیکر ٹری کے فراءض سب انسپکٹر محمد ندیم نے ادا کیے ،اس کے بعد مہمانوں کا ظہرانہ دیا گیا ،
اس سے قبل پولیس لائن میں قائم یاد گار شہداء پرپولیس دستے نے سلامی پیش کی ،ڈی پی او لیہ ،ڈی سی لیہ دیگر مہمانوں و پولیس افسران نے یاد گار پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کےلئے دعا ما نگی گئی ،عثمان اعجاز باجوہ نے تقریب کےلئے بہتر ین انتظام کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور بینڈ سٹاف و سلامی گارد کو نقد انعام دیا ۔