لیہ( صبح پا کستان )انسداد ڈینگی مہم کے دوران ایس او پی کے مطابق 7انڈی کیٹرزپر حقیقی بنیادوں میں عمل درآمد کے ذریعے کامیابی کو ممکن بناتے ہوئے ضلع کو ڈینگی فری رکھاجاسکتا ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے انسداد ڈینگی مہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمدسمرا،ڈی ڈی ا و ایچ کروڑ ڈاکٹر ارشد تتلا،چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ،لیہ ڈاکٹر نعیم احمد،ڈی ڈی سماجی بہبود مشتاق حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طار ق گدارا،ڈاکٹر مزمل کریم،ایکسین انہار طارق عزیز ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے بریفنگ کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کیمونٹی میں بہتری لانے ،اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور خصوصی طورپرانسداد ڈینگی مہم کے تحت پنجاب بھر میں صفائی کے لیے پلان مرتب کرتے ہوئے کام کیاجارہا ہے ۔ اسی طرح ضلع کے تمام متعلقہ ادارے مہم کو کامیاب بنا کر صاف شفاف بیماریوں سے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کا م محنت ،لگن ،دیانتدار ی سے سرانجام دیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام انڈی کیٹرز کو حقیقی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ضلع کو ڈینگی فری رکھاجاسکے ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ٹی میں میونسپل کمیٹیوں کے تعاون سے 16جوہڑوں میں دوائی ڈالنے ،نالیوں ،گلیوں میں سپرے ،لاروے کی تلاش کے لیے سیمپل حاصل کرنے اور 840گھروں میں آگہی دی گئی جس کے لیے 132اِن ڈور ٹی میں اور 138آءوٹ ڈورٹی میں کام کررہی ہیں جنہوں نے ابتک 23874افراد کو آگہی دی ہے اور 1886کینٹیرز ،48ہاٹ سپاٹ چیک کیے گئے جہاں ابتک ڈینگی لاروا کہیں نہیں ملا اور ملیریا کی تشخیص کے لیے 558افراد کے خون کے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے