ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )خاوند کے فوت ہوتے ہی مظلوم بیوہ کو سسرالیوں نے گھر سے نکال دیا ، جائیداد کی خاطر پہلے میرا بیٹا غائب کر دیا اور میرے خاوند کی فوتگی کے بعد مجھے گھر سے بے دخل کر دیا یہ بات سائلہ امیر مائی بیوہ حاجی اللہ وسایا بلاک چورہٹہ نے اپنی چھوٹی بہن صغراں مائی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی امیر مائی کا کہنا ہے کہ اسکی شادی حاجی اللہ وسایا سے وٹہ سٹہ کی بنا پر ہوئی لیکن کچھ عرصہ بعد حاجی اللہ وسایا نے دوسری شادی زرینہ سے کر لی میرا ایک بیٹا محمد صادق ہے جسے زرینہ اور اسکے رشتہ داروں نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر غائب کر دیا ہے اور میرا خاوند اللہ وسایا بھی فوت ہوگیا ہے سسرالیوں نے جائیداد میں حصہ نہ دینے کی غرض سے نہ صرف گھر سے نکال دیا بلکہ تشدد بھی کیا انہوں نے بتایا کہ سرسرالیوں نے میرے تمام سہارے چھین لیے نہ تو خاوند کی پنشن میں حصہ دیا اور نہ ہی جائیداد میں الٹا میرے بیٹے کو 30سال پہلے ہی تشدد کر تے ہوئے غائب کر دیا جس کی بہت کوشش کی کہ کئی سراغ لگ سکے مگر میرے بیٹے کا کوئی پتہ نہ چل سکا اب میرا کوئی سہارا نہیں ہے انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے ۔