بہاولپور ( صبح پا کستان)تحریک استقلال کے صوبائی سابق جنرل سیکرٹری اور تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما ملک...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان ) ضلع بھر میں جشن یوم آزادی معرکہ حق ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پاکستان ) میں بے گناہ ہوں اگر ایک بھی واردات ثابت ہو تو سرعام سزا دی جائے...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پا کستان)معرکہ حق، حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک جشن آزادی پروگرام عروج پر پہنچ گئے۔ ڈی پی...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں امن میٹنگ...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان...
Read moreDetailsچوک اعظم(غلام رسول اصغر سے)پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد۔مقررین کا معرکہ حق...
Read moreDetailsکوٹ سلطان: (صبح پاکستان) سرائیکی شاعر و ادیب منظور بھٹہ کی آپ بیتی پر مشتمل کتاب "گزری وہانڑی" اور جدید...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) فراہمی انصاف کو یقینی بنانے کےلئےضلعی دفتر پولیس لیہ میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ کا انعقاد...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) اور کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خادم حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی تحقیق اور پیداوار کے لیے نان بی ٹی اقسام سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی اور میکانائزڈ فارمنگ پر بھرپور توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ آج سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (CCRI) ملتان کے دورے کے دوران زرعی سائنسدانوں اور محققین سے گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر خادم حسین نے کہا کہ زرعی تحقیق میں ہارڈ ورک کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ورک کی طرف بڑھنا ناگزیر ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں تسلسل کے ساتھ بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں کپاس کی نان بی ٹی اقسام پر تحقیق و ترقی کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ بدلتے ہوئے زرعی و موسمی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان، صباحت حسین نے ادارے میں جاری تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میکانائزڈ فارمنگ کے محدود پیمانے پر کامیاب تجربات کا آغاز کر چکا ہے۔ ان میں کپاس کی آخری چنائی کے بعد باقی ماندہ ٹینڈوں کی مکینیکل بول پکر کے ذریعے چنائی، کپاس کے تجرباتی کھیتوں میں ڈرون سپرے ٹرائلز، اور ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ ٹیکنالوجی بذریعہ Bed cum drill planter شامل ہیں۔ مزید برآں، انٹرکراپنگ کے لیے مونگ بین کے تجربات بھی کامیابی سے جاری ہیں۔
ڈاکٹر خادم حسین نے دورے کے دوران شعبہ ایگرانومی کے علاوہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور سائٹو جینیٹکس شعبہ جات کے تحقیقی پلاٹس کا معائنہ بھی کیا۔ انہیں رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سفید مکھی اور کپاس کے پتے مروڑ وائرس (CLCV) کے خلاف تیار کردہ ہائی ٹولرینٹ ایڈوانس بریڈنگ میٹیریل کے ساتھ ساتھ گلائفو ریزسٹینس میٹیریل بھی دکھایا گیا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے کپاس کی تحقیق و ترقی کے فروغ کے لیے جاری کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ادارے کے سائنسدانوں کی محنت مستقبل میں کپاس کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سی سی آر آئی کے زرعی سائنسدان، محققین اور دیگر ٹیکنیکل فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا