لیہ،( صبح پا کستان ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے مراسلہ کے مطابق پنجاب قرآن بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مزارت و قبور پر چڑھائی جانے والی چادریں جن پر قرآنی آیات و احادیث مبارکہ پرنٹ ہوں ان پر فی الفور پابندی لگائی جائے مزید یہ کہ ان چادروں پر قرآنی آیات و احادیث کی پرنٹنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ نے پنجاب قرآن بورڈ کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










