لیہ(صبح پا کستان) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیہ کے ایڈہاک ملازمین و ایپکا یونٹ کا غیر معینہ مدت تک کام چھوڑ...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحیداختر انصاری نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو خریدشدہ گندم...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)بڑھتی آباد ی کے ملکی وسائل پر اثرات اور معاشرتی و معاشی وسائل پر قابوپانے کے لیے...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) ضلعی پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سیمابا گینگ کی گرفتاری کے بعد فیاضی...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مقا می رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے مقامی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)سابق یونین ناظم سید افتخار شاہ گیلانی نے کہا کہ گندم خریداری مراکز ضلع انتظامیہ و ممبران اسمبلی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)نقشہ بلڈنگ منظوری نے پھانڈا پھوڑ دیا ضلع لیہ میں انوکھی واردات،ایک محکمہ کی دوسرے محکمہ کی کروڑوں...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان)چیئرمین محکمہ اوقاف اور ضلعی آفیسران کا پٹہ داران سے ناروا سلوک ،تین سال کے لئے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ بہتر صحت و صفائی کے لیے منظم بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) پریمیئر کیبل نیٹ ورک تنازعہ میں جانبداری آشکارا، تاجر حقوق کے تحفظ کے دعویداروں کا قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ بے نقاب، انجمن تاجران روٹی بوٹی کی دعوت پر بک گئی، پرتکل عشائیہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، متاثرہ فریق کا تاجر حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر صدر سمیت تاجر عہدیداران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریمیئر کیبل نیٹ ورک کالج روڈ لیہ کے سی ای او سعید محبوب ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل نیٹ ورک کی دوکان کے تنازعہ میں انجمن تاجران لیہ کی جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے صدر مظفر اقبال دھول سمیت تاجر عہدیداروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعید محبوب کا کہنا تھا کہ نہ صرف دوران تنازعہ تاجر عہدیداران نے اپنے حلف کے تابع تاجر بھائی کے معاملہ پر اس کے حقوق کے تحفظ سے گریز برتا بلکہ بعد ازاں فیصلے میں بھی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران کے عہدیدار دوران تنازعہ اور بعد ازاں فیصلے کے دوران جانبدار رہے جو اس طور واضح ہے کہ فیصلے کے بعد اسی رات ایونٹس ہال میں دوکان کے مالکان حسنین اور باسط وغیرہ فیصلے میں شامل ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ صدر مظفر اقبال دھول سمیت دیگر عہدیداران نے ان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک جج دن کے اجالے میں فیصلہ سنائے اور رات کے اندھیرے میں اسی پارٹی کے عشائیہ میں شرکت کرے تو ان کی جانبداری واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران نے فیصلے کے وقت قبل اذیں دوکاندار اور مالک کے درمیان ہوئے معاہدوں اور پیمرا لائسنس کے حصول کیلئے لاگو قانونی ضابطوں کو نظر انداز کیا۔ اور جانبداری برتتے ہوئے مبینہ طور پر مالکان کو فیور دی۔ جو الزامات کی تائید کرتی ہے۔ سعید محبوب نے کہا کہ انہوں نے اخلاقی بنیادوں پر فیصلے کو تسلیم کیا اور اب جانبداری کے ثبوت سامنے آنے پر وہ شدید تحفظات رکھتے ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تاجر وں کے ہی پلیٹ فارم پر چاہے وہ لیہ کی سطح پر ہو یا پنجاب یا پاکستان فیصلہ کے خلاف اپیل کا حق استعمال کرینگے۔ سعید محبوب نے سٹی پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قبضہ کی کوشش کے دوران اسلحہ کی نمائش اور قبضہ گردی کے حوالے سے ان کی درخواست پر درج مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں سعید محبوب نے معاہدے ، فیصلے اور کرایہ نامہ کی کاپیاں اور عشائیے کی تصاویر صحافیوں کے حوالے کیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیصلے کے وقت مالک دوکان کی جانب سے کرائے کی عدم ادائیگی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات انجمن تاجران کے پلیٹ فارم پر ہی جھوٹے ثابت ہو گئے تھے۔
