کوئٹہ ۔بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے...
Read moreDetailsاسلام آباد / کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 651 ہوگئی جب کہ جاں...
Read moreDetailsاسلام آباد ۔ مسلم لیگ ق نے واضح کیا ہے کہ اگر نیب نے ان کی قیادت کے خلاف کارروائی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) این جی اوکا 23فیصد سود پر غریب خواتین کو چھوٹے قرضہ کی فراہمی کے بعد لاک ڈاؤن...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پا کستا ن)کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سیاست کی نذر پہلے ہی آگہی سیمینار میں کورونا ایس...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان }کرونا واءرس کے خدشہ کے سبب دکان بند نہ کرنے اور ڈولفن پو لیس پارٹی سے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) ڈی پی او لیہ کی میڈیا نمائند گان کے ساتھ میٹنگ،انسداد کرونا کے حوالے سے لیہ...
Read moreDetailsراولپنڈی: محکمہ ریلوے نے 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب...
Read moreDetailsلاہور۔ پنجاب میں کورونا سے مریضوں کی ہلاکتیں بڑھنے لگی،مزید 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق...
Read moreDetailsملتان ۔ سکولوں میں کلاسز شروع کرنے اور میٹرک کے امتحان کے انعقاد کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں،...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے جبکہ قرنطینہ اور تبلیغی مرکز کے 250سے زائد مقیموں کو مقررہ مدت کے بعد گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔مزید بتایاگیا کہ ضلع بھرکے مصروف مقامات مالیاتی ادارے ،مساجد،سرکاری دفاتر،ہسپتالوں ،اے ٹی ایمز مشین،پولیس اسٹیشن ،گلی محلوں،سبزی منڈیوں میں ڈس انفکیشن سپرے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ سبزی منڈ ی لیہ میں سینٹائزر گیٹ بھی نصب کیاگیا ہے جہا ں سے گزرنے والے افراد پرجراثیم کش سپرے کیاجاتاہے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں کوئی مقامی کیس رونما نہیں ہوا تاہم قریبی ضلع کا سفر کرنے کے بعد ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس کے خاندان کے افراد کو قرنطینہ جبکہ علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کو بائیومیٹرک کے مسائل کی وجہ سے امداد نہیں ملی ان کا ڈیٹا نادرآفس سے بائیومیٹرک کیاجارہا ہے جس پر رہ جانے والے افراد کو امداد دے دی جاے گی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا کہ پیشگی حفاظتی اقداما ت کے تحت محکمہ صحت الرٹ ہے ۔ ضلع میں رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹ کاباقاعدہ معائنہ کرکے رجسٹرڈ فون کے زریعے رپورٹس صوبائی حکومت کو بھیجی جاتی ہے جبکہ انسداد ڈینگی سے بچاﺅ اور آگہی کے لیے کے لئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرولیڈی ہیلتھ ورکرز ،سی ڈی سی سپروائیزر اور و سینٹری انسپکٹر پر مشتمل ٹیمیں کام کررہی ہیں اور ہرتحصیل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور سی ڈی سی انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے ولے لوکسٹ کومبیٹ آپریشنز،آگہی موک ایکسرسائز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ گندم خریداری مہم جاری ہے جس کا ہدف ایک لاکھ 24ہزار 823میڑ ک ٹن ہدف مقررکیاگیا ہے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ،میرٹ وشفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ضلعی افسران اچانک معائنے بھی کررہے ہیں جبکہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے اب تک 18ہزار 200بوری گندم برآمد کرکے قبضہ میں لی جا چکی ہے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کو ان کے حق کی فراہمی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔گندم کی خریداری میں کاشتکار کے حقوق کا تحفظ اور استحصالی عناصر کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز رحم کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی دباو ¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات نے ہدایت کی کہ تحصیل چوبارہ میں لوکسٹ کومبیٹ آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مستعدی سے کام کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔