ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستا ن)کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سیاست کی نذر پہلے ہی آگہی سیمینار میں کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144کی خلاف ورزیاں کی گئیں
تفصیلات کے مطابق کورنا وبائی امراض سے متاثرکاروباری اشخاص کی نشاندہی سمیت نظم و ضبط کے قیام اور اور لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے غیر سیاسی، غیر جانبدار کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرایا جس میں انسانیت کے جذبہ سے سر شار لاکھوں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے پہلا آگہی سیمینار منعقد کرایا گیا اور بذریعہ ایس ایم ایس اور موبائل ایپ نوجوانوں کو ایس این اے ضیاء لغاری سے رابطہ کے لیے پیغام موصول ہوا رابطہ کرنے پر نوجوانوں کو ضلع کونسل ہال بھیجا گیا جہاں پر بے شمار نوجوان انسانیت کے جذبہ سے اکھٹے ہوگئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے احتیاط کے حوالے سے کوئی انتظامات نہ کیے اور سینکڑوں لوگ ضلع کونسل ہال کے اندر اور باہر جمع ہو گئے یہاں تک کہ اس سیمینار میں مشیر صحت حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایس این اے ضیاء لغاری نے شرکت کی اس سلسلہ میں کچھ نوجوانوں محمد عرفان، محمد احمد، نزاکت، افتخار، خرم جو ہال سے واپس جا رہے تھے ان سے وجہ دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ ہال میں بھیڑ بہت ہے اور کوئی احتیاطی تدابیر نہیں ہے انہوں نے رجسٹریشن کورونا سے محفوظ رہنے اور دوسروں کو اس وبا سے بچانے کے لیے کی تھی ناکہ اس وبا کو پھیلانے کے لیے انہوں نے وزیر اعظم عمران سے مطالبہ کیا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو سیاست سے پاک رکھیں اور اس کا بہتر سے بہتر اور مناسب استعمال کیا جائے۔