• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مسلم لیگ ق نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

webmaster by webmaster
مئی 7, 2020
in First Page, لاہور
0
مسلم لیگ ق  نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ق نے واضح کیا ہے کہ اگر نیب نے ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کی تو وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ، ہمیں اگر انصاف کی بھیک مانگنی پڑ گئی ہے اور عدالت جانا پڑ گیا ہے تو وزیر اعظم کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ پتا چلائیں کہ سیاسی انجینئرنگ کے پیچھے کون ہے؟وہ لوگ جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے، ان کو فکر ہونی چاہیے لیکن ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائے گا۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ آپ بیلنس کرنے کیلئے شرفا کی پگڑیاں اچھالیں ، وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ہم ان کیلئے اہمیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔

طارق بشیر چیمہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ بیلنس کرنے کیلئے کوئی کارروائی ہوئی تو کیا وہ حکومت چھوڑ دیں گے ؟ اس سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہماری قیادت کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک کیا 10 حکومتیں بھی چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے موقف اپنایا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ، اس قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ۔لاک ڈاون متاثرین نادار سنٹر سے تصدیق کے بعد اپنی رقم لے سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی

Next Post
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ق نے واضح کیا ہے کہ اگر نیب نے ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کی تو وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ، ہمیں اگر انصاف کی بھیک مانگنی پڑ گئی ہے اور عدالت جانا پڑ گیا ہے تو وزیر اعظم کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ پتا چلائیں کہ سیاسی انجینئرنگ کے پیچھے کون ہے؟وہ لوگ جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے، ان کو فکر ہونی چاہیے لیکن ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائے گا۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ آپ بیلنس کرنے کیلئے شرفا کی پگڑیاں اچھالیں ، وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ہم ان کیلئے اہمیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔ طارق بشیر چیمہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ بیلنس کرنے کیلئے کوئی کارروائی ہوئی تو کیا وہ حکومت چھوڑ دیں گے ؟ اس سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہماری قیادت کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک کیا 10 حکومتیں بھی چھوڑ دیں گے۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے موقف اپنایا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ، اس قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.