لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پرلاک ڈاون متاثرین میں مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے لیہ،کروڑ،چوبارہ میں 52کاونٹرز فعال ہیں جن میں فیز lکے 52,961اور فیز llکے 56,342متاثرین میں سے 99,720خاندانوں میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے بتایا کہ ایسے خاندان جن کی بائیومیٹرک نہیں ہورہی تھی ان کے لیے نادار سنٹر کھل چکے ہیں جہاں سے وہ تصدیق کے بعد اپنی رقم لے سکیں گے۔