ڈیرہ غازیخان ۔ جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کے رنگا رنگ ایونٹس کی اختتامی تقریب کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کے رنگا رنگ ایونٹس اختتام پذیر ہو گئے تعلیمی بورڈ ڈیرہ ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کے رنگا رنگ ایونٹس اختتام پذیر ہو گئے تعلیمی بورڈ ڈیرہ ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور معروف سوشل ورکر ڈاکٹر شاہینہ ...
ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان ): شہدائے کربلا کا چہلم،کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم سکیورٹی اور دیگر معاملات کا ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مدینہ کی ریاست کا نام لینے والی حکومت نے پنجاب کے لیے یکساں ...
ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان ) انسانیت کی بھلائی میں ہی اصل زندگی ہے، یہ بات حنیف خان پتافی ...
ڈیرہ غازی خان(محمد طاہر حنیف سے) حکومت پنجاب نے نوٹفکیشن نمبری 11،48/2020 کے تحت مہدی مالوف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی ...
ڈیرہ غازیخان ) صبح پا کستان ):ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ...
ڈیرہ غازیخان ) صبح پا کستان) کمشنر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں ...
ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی ٹیم امتحانی عمل کو شفاف ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سکول اولمپکس کی میزبانی کر کے ڈیرہ غازیخان کو اعزاز حاصل ہوا او رہ میں فخر ہے کہ ہم نے اتنے بڑے ا یونٹ کا انعقاد کیا ، انہوں نے طلباءوطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حدود او رقیود کا خیال کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آگے بڑھیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پہلے سکول اولمپکس کا انعقاد کر کے ڈیرہ غازیخان سے مثبت تبدیلی کا آغاز کر د یا جو لاہور سمیت ملک کے دیگر ترقی یافتہ شہروں تک پہنچے گی۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے مواقع فراہم کرتے رہیں گے ۔ سرکاری سکولز تعلیم کے کھیل میں بھی کسی سے کم نہیں ۔ وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد محرومیوں کو دور کرنا ہے ، یونین کونسل سطح تک کھیل کے گراونڈ آباد کرنے سے ملکی سطح کے کھلاڑیوں کی تربیت ممکن ہو سکے گی ،
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ پانچ روزہ سکول اولمپکس میں 1900کے قریب کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اولمپکس کی ڈیرہ غازیخان سے بنیاد رکھ دی گئی جسے آئندہ سال جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی ، اولمپکس کے انعقاد کا مقصد سکول سطح پرکھلاڑیوں کو تلاش کر کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے فورس تیار کرنی ہے ،انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور فورس کی رہائش ، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی ٹیم ورک سے ممکن ہوئی ،
تقریب میں پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز ، ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ;252; نتاءج کے مطابق بہاولپو ر510پوائنٹس او رپانچ گولڈاور سلورمیڈلز کے ساتھ جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کا چیمپئن قرار پایا ، بہاولنگر نے تین گولڈ اور چار سلور ، رحیم یار خان نے دو گولڈ ، دو سلور او رچار کانسی ، وہاڑی نے دو سلور ، ایک کانسی ، خانیوال نے ایک گولڈ ، دو سلور ، ملتان نے دو کانسی اور لیہ نے سلور اور کانسی کے میڈلز جیتے اولمپکس میں بیسٹ اتھلیٹ کا اعزاز لیہ کی اقصی کنول او ربہاولپور کے محمد نعمان نے حاصل کیا، والی بال بوائز کے مقابلوں میں بہاولنگر نے پہلی ، بہاولپور نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں رحیم یار خان اول ، وہاڑی دو م اور خانیوال سوم رہا ، بیڈمنٹن بوائز میں بہاولپور اول ، وہاڑی دو م اور ملتان نے سوم پوزیشن حاصل کی ، بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور نے پہلی ، بہاولنگر نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیبل ٹینس بوائز میں بہاولنگر اول ، رحیم یار خان دوم او رراجن پور سوم رہا ، ٹیبل ٹینس گرلز میں خانیوال نے پہلی ، بہاولپور نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی فٹبال بوائز میں رحیم یار خان اول ، بہاولنگر دوم اور لیہ سوم رہا ، ہاکی بوائز میں بہاولپور نے پہلی ، رحیم یار خان نے دوسری اور خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہاکی گرلز میں بھی بہاولپور اول رہا ، بہاولنگر نے دوسری اور ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ، مشیر وزیر اعلی محمدحنیف پتافی ، سردار جعفر خان بزدار ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انو ر، چیئرپرسن ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا ، ڈی پی آئیز اعزاز احمد جوئیہ، طاہرہ شفیق چشتی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا ، قیصر عباس رند ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب اوردیگر نے کھلاڑیوں کومیڈلز پہنائے ۔
تقریب میں سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین ، ڈپٹی سیکرٹریز جام آفتاب ، ملک شاہد ، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ ، سی ای اوز مسعود ندیم ، شمشیر احمد کے علاوہ ملک محبوب ثاقب ، راءو عمر حیات اوردیگر نے شرکت کی ;252; سٹیج سیکرٹری کے فراءض محبوب حسین نے انجام د یئے ،
تقریب میں آئندہ سال ہونے والے اولمپکس کیلئے پرچم ڈی جی خا ن نے ملتان کے حوالے کیا