ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نوید عباس کلاچی نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا ریجنل آفس لاہور سے ملتان منتقل کرنے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پسماندہ اضلاع کے غریب ، معذور اور بیمار افراد کے لیے امدادی فنڈز کے دروازے کھول دئیے ہیں یہ بات انہوں نے مشہور و معروف سیاسی سماجی شخصیات رانا محمد اکرم ، اور گانمن خان کھوسہ ، گل محمد خوجہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے تعلیمی وظاءف کے حصول کے لیے پاکستان بھر کے یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو دستخط ہو چکے ہیں جس کے تحت اب طلباء و طالبات اپنے تعلیمی اخراجات وصول کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال پہلی بار قوت سماعت سے محڑوم بچے جن کی عمریں پانچ سال تک ہیں کلیر پلانٹ کے ذریعے فی کس بچے پر بارہ لاکھ سے زیادہ خرچ کرکے ان کی سماعتیں واپس لائی جا رہی ہیں اور ایسے بچوں کے علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی جاری ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازی خان نویع عباس کلاچی نے مزید بتایا کہ معذور افراد کو کسٹمائزڈ وہیل چیئر سٹکس بھی ملتی ہیں ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کا پیغام ہے کہ پاکستان بیت المال یتیم بچوں کی نگہداشت اور ان کی تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور پناہ گاہ بھی ایم ڈی کی خصوصی شفقت کا ثبوت ہے اور انشاء اللہ ایسے بہت سے سماجی کام زیر تکمیل ہیں جس سے معذور و نادار و یتیم و بیگان کی امداد جو کہ ان کو میرٹ کے مطابق کوشش سے اس کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کیا جا رہا ہے یہاں کے رہنے والے مستحق افراد کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جا سکے ۔