لیہ۔( صبح پا کستان )پنجاب حکومت کاکورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے بڑااقدام۔ 12دسمبرتک کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کا ہفتہ منایاجائےگا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمدکے سلسلہ میں ضلع لیہ میں آگہی اور چیکنگ مہم شروع کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران عوام الناس کو بھرپور آگہی فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کا ہفتہ کے دوران تمام سرکاری و نجی ادارے،جنرل سٹور،بس سٹینڈ،تعلیمی ادارے،پٹرول پمپس،بیکرز،مساجد،کورئیرسروس،ٹیلرز،ہوٹل،حجام،ٹرانسپورٹ،پارکس،سپورٹس گروانڈ،شاپنگ مال دیگر تمام مارکیٹس کی انتہائی سختی سے چیکنگ کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا اس دوران نوماسک نوسروس کے آگہی بینرز،ہاتھ دھونے کے لئے پانی و صابن کی فراہمی ،سماجی فاصلہ کو بھی چیک کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف وزری پر جرمانہ یا متعلقہ مارکیٹ کو سیل کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمراور متعلقہ مارکیٹ مالک دونوں ہی کورونا ایس پر عمل درآمدکریں اور کروائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے انہیں روپورٹ جمع کروائیں