ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کوڈ ۔ 19اسپیشل امتحان 2020کا نتاءج کا اعلان کر دیا ۔
پاس ہونیوالے امیدواران کا تناسب 26;46;48فیصد رہا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیئر پرسن ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر اور سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کے ہمراہ انٹر میڈیٹ کوڈ ۔ 19اسپیشل امتحان 2020کے نتاءج کا اعلان آن لائن بٹن پر کلک کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا مذکورہ امتحان میں شرکت کے لیے 6007امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ 5343امیدواران نے امتحان میں شریک ہوئے اور 1415امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 26;46;48فیصد رہا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے مزید بتایا کہ امتحانی عمل پر امن رہا اور حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا انہوں نے بتایا کہ انتہائی شفاف اور معیاری طریقہ سے جانچ پڑتال کے بعد نتاءج کا اعلان کیا گیا ہے امتحان میں 3467طلبہ نے شرکت کی جبکہ 869 پاس ہوئے اسی طرح کامیابی کا تناسب 25;46;065فیصد رہا جبکہ 1876طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 546کامیاب ہوئی اس طرح کامیابی کا تناسب 29;46;104رہامرزا محمد ظہیر نے کہا کہ انٹر میڈیٹ کوڈ ۔ 19اسپیشل امتحان2020تھا وہ طلبہ جنکا یہ آخری موقع تھا وہ اسپیشل امتحان کی وجہ سے انٹر میڈیٹ سالانہ2021 میں آخری چانس کے ساتھ شریک ہو سکیں گے اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ،سسٹم اینا لسٹ محمد بلال بھٹہ،سجاد حسین سرکانی، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ ، محمد بلال جوئیہ ، طیب رضا ، امجدرزاق بھی موجود تھے ۔