لیہ۔ ڈی پی ایس گرلز ونگ میں معرکہ حق جشن آزادی کامیگا ایونٹ ، ننھے طلبہ کاہیومن فلیگ پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ ۔
لیہ۔( صبح پا کستان)معرکہ حق، حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک جشن آزادی پروگرام عروج پر پہنچ گئے۔ ڈی پی ...
لیہ۔( صبح پا کستان)معرکہ حق، حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک جشن آزادی پروگرام عروج پر پہنچ گئے۔ ڈی پی ...
لیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں امن میٹنگ ...
چوک اعظم(غلام رسول اصغر سے)پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد۔مقررین کا معرکہ حق ...
کوٹ سلطان: (صبح پاکستان) سرائیکی شاعر و ادیب منظور بھٹہ کی آپ بیتی پر مشتمل کتاب "گزری وہانڑی" اور جدید ...
لیہ( صبح پا کستان ) فراہمی انصاف کو یقینی بنانے کےلئےضلعی دفتر پولیس لیہ میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ کا انعقاد ...
لیہ۔( صبح پا کستان)سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری ...
لیّہ ( صبح پاکستان ) فتح پور میں پی ٹی ائی کی احتجاجی ریلی ,اے ایس آئی سمیت پولیس کے3 ...
لیہ۔( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک سلوگن کے تحت جشن آزادی کے ...
لیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پا کستان)معرکہ حق، حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک جشن آزادی پروگرام عروج پر پہنچ گئے۔ ڈی پی ایس گرلز ونگ میں معرکہ حق جشن آزادی کے پہلے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ننھے طلبہ نے ہیومن فلیگ پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے پاس جا کر انہیں ہیومن فلیگ پیش کرنے پر خوب داد دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، پرنسپل ڈی پی ایس گرلز ونگ طاہرہ ذوالفقار، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ننھے بچوں نے ملی نغمے پر بہترین ٹیبلو بھی پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے معرکہ حق آرٹ مقابلہ میں بنائی جانے والی بچوں کی پینٹنگ کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کے فن پاروں کو خوب سراہا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار اور اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے پینٹگ مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں طالبات نے جیوے جیوے پاکستان ملی نغمہ پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔ طالبات نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر بھی پیش کیں۔ تقریب میں طالبات نے پاکستان کے چاروں صوبوں کی عکاسی پر مشتمل ثقافتی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 14 روزہ معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع لیہ میں بھی تقریبات عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی سے محبت ایک فطری جذبہ ہے۔ بچوں کی ہیومن فلیگ کی پیشکش اور پینٹنگ معرکہ حق کی شاندار عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع اور تحفظ آزادی کے لئے قربانیاں دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق جشن آزادی تقریب میں بچوں کا جذبہ دیدنی ہے۔ بچوں کی پینٹنگ، ٹیبلوز اور جذبہ وطن کے شاندار مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر گامزن ہو کر ملک و ملت کا نام روشن کرنا ہوگا۔