لیہ( صبح پا کستان ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر گندم کے ذخیرہ اندوزوں/ غیر رجسٹرڈ سٹاک کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ ایس ڈی ای او پیرا فہد نور اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد سرور خان نے اس سلسلہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوٹ سلطان، کھرل عظیم اور جمن شاہ کے علاقوں میں متعدد غیر قانونی گودام سیل کر دئے جن میں 46 ہزار سے زائد گندم کے گٹو ذخیرہ کئے گئے تھے۔ اسی طرح ای اے ڈی اے عمران ستار نے ٹیم کے ہمراہ کوٹلہ حاجی شاہ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گندم گودام سیل کر دیا۔ گودام میں 15 سو سے زائد گندم کے گٹو ذخیرہ کئے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم اور آٹے کی سپلائی چین برقرار رکھی جائے تاکہ عوام کو نوٹیفائڈ ریٹ پر گندم، آٹے اور روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










