ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کے 1500 سالہ جشن ولادت کے سلسلے میں آرٹس کونسل میں ایک با وقار اور روح پرور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن ڈی جی خان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں جاری تحصیل، ضلع کے ونرز کے درمیان ڈویژنل مقابلہ جات کی اس تقریب کی میزبانی مقبول احمد رانا ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئر مین انور حسن قریشی، سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان محمود الحسن شیخ، ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن سے بلال عباسی شامل تھے۔ ان مقابلہ جات میں قرآت، نعت خوانی، تقریر، بیت بازی، تحت اللفظ، پینٹنگ، کیلیگرافی اور کوئز پروگرام شامل تھے، ضلع لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے ونرزمیں سے ڈویژنل ونرز کا فیصلہ کرنے کے لئے ہر شعبہ کے مختلف تین ججز نے انتہائی توجہ سے جیتنے والے بچوں کا فیصلہ کیا۔ آخر میں بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف صادق کھوسہ نے کمپیرنگ کے فرائض انجام دیئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، اے ای اوز، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










