لیہ ۔ تشدد سے پاک گھر ” ہم آواز”آ گہی مہم کا آ غاز
تشدد سے پاک گھر " ہم آواز"آ گہی مہم کا آ غاز لیہ(صبح پا کستان)ساؤ تھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ...
تشدد سے پاک گھر " ہم آواز"آ گہی مہم کا آ غاز لیہ(صبح پا کستان)ساؤ تھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ...
پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ بھٹہ مالکان کی زیاد تیوں کا پشت پناہ بن گیا ۔بھٹہ مزدور ایسوسی ایشن لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ ...
چک 120 ٹی ڈی اے مسیحی قبرستان حکومتی عدم توجہی کا شکار لیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسیحی قبرستان حکومتی عدم توجہی کا شکار ...
وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم کی فراہمی لیہ(صبح پا کستان) عوامی ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام وزیراعظم میاں نواز ...
بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس سپرنگ فیسٹول ۔ تقسیم انعامات لیہ(صبح پا کستان)بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس میں ...
سرکاری ہسپتالوں کے سٹورز سے حا صل کئے گئے ادویات کےنمونہ جات ، غیر ملکی فرانزک لیب سے تجزیہ کرانے ...
حکومت پنجا ب اوور سیز پا کستا نیوں کے وطن عزیز میں معاشی حقوق کے لئے ٹھوس اقداما ت کر ...
لاہور دھماکہ ، ضلع بھر کی فضاء سوگوار ۔ بز د لانہ دہشت گردی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت ...
ٹی ایم اے لیہ کے مالیاتی بحران کا خدشہ ، آئندہ ماہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے محروم ...
جنو بی پنجا ب انوٹیشن بیڈ منٹن ٹورنا منٹ کا افتتا ح لیہ (صبح پا کستان)ضلع حکو مت لیہ کھیلو ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsتشدد سے پاک گھر " ہم آواز"آ گہی مہم کا آ غاز
لیہ(صبح پا کستان)ساؤ تھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے آواز اور جوابدہی پروگرام کے سلسلے میں عدم تشدد کے لئے ہم آواز کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد گھریلوتشدد کی روک تھام ہے۔ آواز اور جوابدہی پروگرام جن 100 میں چل رہاہیہر گاؤں سے ایک گھر جو تشدد سے پاک ہو منتخب کیا ہے اسکی ایک دیوار پینٹ کی ہے جس پر میسیج لکھا گیا ہے یہ گھر تشدد سے پاک ہے۔ ریجنل کوارڈینیٹر مہر زبیر نے مہم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد سے پاک گھر کی خصوصیات وہ گھر ہے جہاں جسمانی تشدد نہ ہوتا ہو،جہاں عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا جاتا ہو، جہاں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت اور آزادی ہو،جہاں عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت اور آزادی ہو،جہاں عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جاتی ہو۔ اس مہم کے چلانے کا مقصد معاشرہ کے تمام طبقات کو آگاہی دینا ہے کہ عورت ملک کی تعمیر وترقی اور گھر میں بچوں کی نشو نما و پرورش میں اہم کردار ادا کر تی ہے اگر عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو اپنے بچوں کی تعلیم پر فوکس کرے گی جس کی وجہ سے معاشرہ میں ترقی امن ہوگا۔
رپورٹ :۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر