ٹی ایم اے لیہ کے مالیاتی بحران کا خدشہ ، آئندہ ماہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے ؟
لیہ(عبد الرحمن فریدی سے )کرپشن سیاسی نوازشات،جعلی واؤچرز ٹی ایم اے لیہ آئندہ ماہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے محروم ہو جائیگی،جوم میں آمدن اور خرچ میں ماہانہ 2کروڑ روپے کا فرق پڑ جائے گا،تنخواہوں کی ادائیگی مسئلہ ہو گی،تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے لیہ کے مالیاتی بحران جس کا خدشہ ایک عرصہ سے ظاہر کیا جا رہا تھا سروں پر آن پہنچا ہے ٹی ایم اے کے پاس کسی قسم کے فنڈز نہ ہونے کی بنا پر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اتھارٹی لیہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو آئندہ ماہ پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکے گی جبکہ ریگولر حاضر سروس مازمین کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی ،معمول کے ماہانہ بل بجلی،ڈیزل،مرمتی مشینری وغیرہ کے اخراجات کی ادائیگی ماہ جون میں ناممکن ہو جائے گی،کیونکہ ٹی ایم اے کے پاس آمدن کے ذرائع نہ ہونے کی بنا پر خرچ اخراجات کیلئے حکومت پنجاب کی عطیہ کردہ ماہانہ گرانٹ پر انحصار کرنا پڑتا ہے جبکہ جون سے ماہانہ اخراجات 21کروڑ اور آمدن 19کروڑ روپے ہوگی،2کروڑ روپے کے مالیاتی فرق کو دور کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی گرانٹ جاری نہ کی تو عملہ کو تنخواہوں اور بجلی،ڈیزل وغیرہ کے روز مرہ اخراجات کی ادائیگی ناممکن ہو جائے گی یہاں یہ بات یاد رہے کہ ٹی ایم اے لیہ کے پاس روں مالی سال میں صرف 30لاکھ روپے کی ڈویلپمنٹ گرانٹ تھی جو کہ عشرہ محرم کے دوران لیہ شہر کی سڑ کات کی مرمتی کے نام پر خرچ ہو گئی ہے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی سینئر پریس رپورٹر