پنجاب حکومت کی طرف سے بروقت ویکسی نیشن کے لءے محکمہ لاءیو سٹاک لیہ کو موٹر با ءیک کی فراہمی
لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو ...
لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو ...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار ...
کروڑ لعل عیسن ( حافظ خلیل احمد ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات ...
لیّہ انجمن تاجران ( باروی گروپ ) کے صدر واحد بخش باروی نےپریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والے نا ...
لیہ۔( صبح پاکستان) پوزیرا علی نجاب مریم نوازشریف کالیہ کے دریائی علاقوں کے لیے ایک اور احسن اقدام۔بیٹ مونگھڑ کو ...
لیہ۔( صبح پاکستان )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفس نزد واپڈا آفس لیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ...
کروڑلعل عیسن (حافظ خلیل سے) فتح پور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ ...
لیہ،( صبح پاکستان ) زرعی گریجویٹس کے لئے ایک سالہ پیڈ انٹرنشپ کے حوالے سے یونیورسٹی آف لیہ اور محکمہ ...
لیہ۔( صبح پاکستان )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری آغوش پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ ...
لیہ ( صبح پاکستان )وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن" خواتین کا تحفظ" کی تکمیل کےلئے لیہ پولیس ان ایکشن ،ڈی ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو مزیدبہتر کرنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک لیہ کو 90موٹربائیک فراہم کردی گئیں۔بائیک کی فراہمی سے پیرا ویٹرنری سٹاف لائیوسٹاک سروسز کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچاسکیں گے۔ تفصیل کے مطابق موٹربائیک فراہمی کی تقریب محکمہ لائیوسٹا ک کے آفس میں منعقدہوئی ۔تقریب میں ممبرصوبائی اسمبلی سمعیہ عطا شہانی، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ویٹرنری سٹاف میں موٹر بائیک کی چابیاں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا ہے ہر شعبہ کو ترقی کے لئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں اور ویٹرنری سٹاف کو موٹر بائیک کی فراہمی لائیو سٹاک کے شعبہ میں انقلابی قدم ہے۔ایم پی اے نے کہاکہ بائیک کی فراہمی سے ویٹرنری سٹاف کو ویکسینیشن، سرویلنس، مصنوعی نسل کشی اور دیگر ویٹرنری سروسز کی بروقت فراہمی میں آسانی ہو گی بلکہ دور دراز علاقوں تک علاج اور دیگر طبی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ پنجاب کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مویشی پال حضرات کے جانوروں کے علاج معالجے کے لئے سٹاف کو موٹر بائیک فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے جانوروں کا بروقت علاج ہو سکے اور وہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع بھر میں سروسز کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک کی فراہمی سے سٹاف کو فیلڈ ڈیوٹی میںبھی آسانی رہے گی۔تقریب کے اختتام پرویٹرنری سٹاف نے حکومت پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک کا شکریہ ادا کیا اور مویشی پال حضرات کو بروقت لائیوسٹاک سروسز فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔