لیہ۔( صبح پاکستان) پوزیرا علی نجاب مریم نوازشریف کالیہ کے دریائی علاقوں کے لیے ایک اور احسن اقدام۔بیٹ مونگھڑ کو دریائی کٹاو سے بچانے کے لیے سٹڈ بند کی منظوری۔9کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے 10سٹڈ بندبنائے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں سینئر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر امیرابیدار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک ،ایکسین انہار عبدالروف ودیگرموجودتھے۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے بیٹ مونگھڑ میں دریائی کٹاو¿ کے باعث درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کی جس پر کمیٹی نے صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے بیٹ مونگھڑ پر 9کروڑ 50روپے کی لاگت سے 10سٹڈ بندبنانے کی منظوری دی جس پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے دریائی کٹاو¿ سے متاثرہ علاقوں کے تحفظ کے لیے ان کاوشوں پر شکریہ اداکیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دریائی کٹاو¿ سے متاثرہ آبادیوں اور زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کے لیے خاطرخواہ اقدامات اُٹھارہی ہے بیٹ مونگھڑ پرسٹڈ بندبنانے کی منظوری ان اقدامات کی عملی کڑی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سٹڈ بندکی تعمیرسے انسانی جانوں، فصلوں، گھروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










