• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

غازی میڈیکل کالج میں ”نئے رنگ 2025” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش ختم ہو گئی

webmaster by webmaster
جولائی 31, 2025
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
غازی میڈیکل کالج میں ”نئے رنگ 2025” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش ختم ہو گئی
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج  ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، فن پاروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔نمائش میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، معروف پینٹرز، اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمائش میں پنجاب بھر کے مختلف میڈیکل کالجز بشمول نشتر، بہاولپور، لاہور، اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے 2000 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔ کیلیگرافی، آئل پینٹنگ، پنسل ورک، فوٹوگرافی، سکچز، ڈریم والز سمیت دیگر اصناف کے خوبصورت فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے جس فنی معیار کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد  بلال سعید  نے بتایا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تقریب میں معروف آرٹسٹ منور محی الدین نے اپنے فن پارے بطور تحائف ڈپٹی کمشنر، پرنسپل اور دیگر مہمانوں کو پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے دوران غزہ، فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لیے قائم عطیہ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کارڈز خرید کرامداد میں حصہ لیا۔نمائش کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اسے طلبہ کی فنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع قرار دیا گیا۔

Tags: DG khan news
Previous Post

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ووٹ کی اہمیت اور اس کے اندراج کے بارے میں ایک مشاورتی تقریب

Next Post

لیہ۔وزیر اعلی مریم نواز نے بیٹ مونگھڑ کو دریائی کٹاو سے بچانے کے لیے سٹڈ بند کی منظوری دے دی ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج  ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، فن پاروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔نمائش میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، معروف پینٹرز، اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمائش میں پنجاب بھر کے مختلف میڈیکل کالجز بشمول نشتر، بہاولپور، لاہور، اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے 2000 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔ کیلیگرافی، آئل پینٹنگ، پنسل ورک، فوٹوگرافی، سکچز، ڈریم والز سمیت دیگر اصناف کے خوبصورت فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے جس فنی معیار کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد  بلال سعید  نے بتایا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تقریب میں معروف آرٹسٹ منور محی الدین نے اپنے فن پارے بطور تحائف ڈپٹی کمشنر، پرنسپل اور دیگر مہمانوں کو پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے دوران غزہ، فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لیے قائم عطیہ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کارڈز خرید کرامداد میں حصہ لیا۔نمائش کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اسے طلبہ کی فنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع قرار دیا گیا۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.