لیہ،( صبح پاکستان ) زرعی گریجویٹس کے لئے ایک سالہ پیڈ انٹرنشپ کے حوالے سے یونیورسٹی آف لیہ اور محکمہ زراعت توسیع لیہ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مہر عابد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن، شیخ عاشق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ اور ڈاکٹر ذیشان حسن رجسٹرار یونیورسٹی نے کی۔ مہر عابد حسین ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ینگ ایگریکلچرگریجویٹس کے لئے منفرد پروگرام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس پروگرام سے 2ہزارگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ شیخ عاشق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے کہا کہ پروگرام کے تحت بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچرل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس اپنے متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ بی ایس سی ایگریکلچر اوربی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کے لئے ضلع لیہ کا کوٹہ 43 سیٹس مقرر کیا گیا ہے۔ ایگریکلچرل انٹرن شپ پروگرام کیلئے ہیلپ لائن0800-17000 کوبھی فعال کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عنبرین شاجہان پرنسپل فیکلٹی آف ایگریکلچر سائنسز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام سے نا صرف کاشتکاروں کی معاونت کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کوباعزت روزگاربھی مل رہا ہے۔ محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کے لئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈاکٹر ذیشان حسن رجسٹرار یونیورسٹی نے خطاب میں کہا محکمہ زراعت اور یونیورسٹی آف لیہ باہمی اشتراک سے ریسرچ کر کر نہ صرف کوالٹی زرعی گریجویٹس پیدا کریں گے بلکہ لیہ کے کاشتکاروں کو جدید اور وقت کے تقاضوں کے مطابق فصلات کی پیداواری ٹیکنالوجی بھی دیں گے۔
آخر میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر نے محکمہ زراعت کے آفیسران کو سوئنیر بھی پیش کئے۔ تقریب میں حفیظ الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوبارہ، ملک شہباز کھوکھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کروڑ، فیکلٹی ممبران ، محکمہ زراعت کے افسران سمیت کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










