کروڑلعل عیسن (حافظ خلیل سے) فتح پور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محبوب اقبال ہنجرا اور تحصیلدار ملک آصف محمود نے خود کی۔ انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تھڑے، چھپڑیاں، دکانوں کے آگے بنائے گئے سٹالز اور سڑکوں پر قائم رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔اس موقع پر اے سی کروڑ محبوب اقبال ہنجرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کی سہولت کے لیے تمام غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اور مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔آپریشن کے دوران پولیس اور میونسپل کمیٹی عملہ بھی موقع پر موجود رہا۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور راہگیروں کی آسانی برقرار رہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










