ملتان سے سکھر موٹروے (ایم فائیو) کو ابتدائی طور پر ہلکی ٹریفک کے لئے آج کھول دیا جائے گا۔ ایکسپریس...
Read moreDetailsچوک اعظم {صبح پا کستان} شہرمیں دن دیہاڑے فائرنگ سے قتل کی لرزہ خیز واردات۔عا شق نے شبہ میں شادی...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ یوم عاشور...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا سرپرائز دورہ 3 ٹیچرز اور...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )نئے پاکستان میں ائے روز نئی تبدیلیاں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے گھر میں...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )یوم دفاع پاکستا ن قو م کے ناقابل تسخیرجذبہ حب الوطنی اور میدان جنگ میں ملکی...
Read moreDetailsلیہ{ صبح پا کستان} تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار سجن خان تنگوانی نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان...
Read moreDetailsسرگودھا ۔ شادی کے سات سال بعد خدا نے 6 بچوں کی پیدائش ، ماں اور بچے صحت مند،ہسپتال میں...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن {صبح پا کستان } آٹو مارکیٹ روڈ پر نیو بس اسٹینڈ کے سامنے محمود کوٹ سے پشاور...
Read moreDetailsچوک اعظم( صبح پا کستان)چوک اعظم کی معروف سماجی وصحافی شخصیت منشی دوست محمد مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
یہ بات ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی وسائل پر پڑنے والے اثرات کے موضوع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سیمینار میں سرکاری افسران ،اساتذہ کرام ،پروفیسرز،طلبہ وطالبات،،سول سوساءٹی ،غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ سیمینار میں پینل ڈسکشن میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یقینابڑھتی آبادی ملکی وسائل پر اثر انداز ہوکر گوناں گوں پچیدگیوں کا باعث بن رہی ہے اس آواز کو عام آدمی تک پہنچاکر آنے والے برے حالات سے بچاءو کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین سیہڑ نے کہا کہ بے ہنگم آبادی ملکی وسائل سے مطابقت نہیں رکھتی جسے کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اُٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملک اویس جکھڑ نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ 85فی صد سے زائد دیہی عوام کو شعوری آگہی دینے کے لیے ایسے سیمینار و پروگرام رورل ایریا میں کرنے کی تجویز دی ۔ پروفیسر اکرم جاوید نے کہا کہ تعلیم اور آگہی کے ذریعے آبادی پر خاطر خواہ کنٹرول ممکن بنایاجاسکتا ہے ۔ پروفیسر فاروق حیات نے کہا کہ آبادی میں کمی یا اضافہ کے لیے عوام میں ذمہ داری اور سمجھ داری کا شعوراجاگر کرنا ہوگا ۔ اسی طرح سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول نے ضلع میں ماں بچے کی بہتر صحت ،برتھ کنٹرول اور فلاحی مراکز کے ذریعے خدمات سے آگاہ کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر ماڑی سٹوپس تنویر شہزاد ،ڈسٹرکٹ آفیسر ماڑی سٹوپس نوید ظفر نے ضلع میں اپنے مراکز کے ذریعے خدمات سے آگاہ کیا ۔ قاری علامہ محمود عثمانی اور اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اور روزمرہ زندگی میں بڑھتی آبادی سے پیدا شدہ مسائل پر قابو پانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
بعدازاں گروپ ڈسکشن کا مشترکہ اعلامیہ حسین فرید ی نے پڑھا جس کی تائید و حمایت ہال میں موجود تمام مرد خواتین نے کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او عثمان اعجا ز باجوہ نے ایسے پروگرامز کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اسے جاری و ساری رکھنے کے لیے انتظامیہ کے تعاون سے منظم پلان ترتیب دینے کی ضرورت پرزور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے صدراتی خطاب میں کہاکہ محض شعوری آگہی سے ہی متوازن معاشرے کی تشکیل وقت کا اہم تقاضا ہے جسے پوراکرنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو اہم سمجھتے ہوئے اپنے اپنے حلقہ احبا ب میں اس بات کا شعور کا اجاگر کریں کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے چھوٹے کنبے سے ہی بہترانداز میں ترقی کر سکتے ہیں ورنہ یہ حقیت ہے جس رفتارسے آبادی بڑھ رہی ہے وہ وسائل کو تیزی سے کھاجائے گی اور ہم تباہی کے دھانے پر کھڑے ہوں گے ۔ بعدازاں مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ڈاکومینڑی کے ذریعے بہبود آبادی کے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیاگیا ۔