چوک اعظم( صبح پا کستان)چوک اعظم کی معروف سماجی وصحافی شخصیت منشی دوست محمد مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد سیاسی ،سماجی ،صحافی رہنماءوں کی شرکت مرحوم کا شہر چوک اعظم کی تعمیر وترقی میں اہم کردار تھا موجودہ نسل انکی قربانیوں کا ثمر کھارہی ہے
تفصیل کے مطابق چوک اعظم پریس کلب ،شہری اتحاد کے سرپرست بزرگ صحافی شخصیت منشی دوست محمد مرحوم جو چند روز قبل انتقال کرگئے تھے گذشتہ روز ان کی خدمات کے اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریبی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئرصحافی انجم صحرائی ،مقبول الہیٰ ملک ، محسن عدیل چوہدری ، فرید اللہ چوہدری ، جمیل احمد ڈونہ ، بشارت رندھاوا ضلعی صدر پی ٹی آئی لیہ ، احسان اللہ سیال ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف لیہ ، مقبول حسین ہراج ، محمد اقبال چوہان صوبائی صدر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ، چوہدری پشارت احمد سدھو ، ملک مزمل ا یڈووکیٹ ، راشد اسلام علوی ایڈووکیٹ ، سردار اللہ نواز سرگانی ضلعی صدر سرائیکیستان قومی اتحاد لیہ ، سردار اظہر خان کھتران ، چوہدری خالد محمود ارائیں ، چوہدری طاہر محمود ، چوہدری عابد علی ،سمیت مقامی صحافیوں نے شرکت کی مقررین نے منشی دوست محمد کو ایک انجمن امہ تحریک قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ منشی دوست محمد درد دل رکھنے والا انسان تھا جس کے دل و دماغ میں اجتماعی امہ رفاہی کام سر فہرست ہوئے تھے امہ اپنے شہر اور قوم کے مفاد میں اس کے کارنامے گورنمنٹ مسلم بوائز اور گرلز ہائی سکولز کا قیام ڈسپنسری کا قیام لیہ کو ضلع بناءو تحریک میں کردار چوک اعظم کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانا چوک اعظم میں پارک ، بلدیہ ا ٓفس ، ڈگری کالج اور ہسپتال کا قیام ان کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کے گھریلو زندگی اگرچہ فاقہ کشی کی رہی مگر منشی دوست محمد قناعت پسندا ور خود دار انسان تھے انہوں نے ضلع بھر کے صحافیوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا بیڑا اٹھایا اور چوک اعظم کے صحافیوں کی سر پرستی اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھالانا ان کا کارنامہ ہے انہوں نے قوم کے بچوں کی فکر کی اللہ نے ان کے بچوں کو اعلیٰ عہدوں تک پہنچا دیا کہ ان کے بیٹے گزٹڈ آفیسر ہیں پریس کلب کا حال ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا
پروگرام کے آرگنائزر ملک صابر عطاء تھہیم صدر پریس کلب عبدالرءوف نفیسی ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہباز قریشی نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا شرکاء نے پروگرام انتظامیہ ملک قمر اقبال ڈلو سینیئر نائب صدر پریس کلب ،ڈاکٹر شہزاد علی رضا ،محمد عمر شاکر ، غلام عباس سندھو ، کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کے زبردست انتظامات کیے ۔