لیہ {صبح پا کستان} ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا سرپرائز دورہ 3 ٹیچرز اور طالبات کی غیر حاضری پر برہم سکول عملہ کاردگرگی پر عدم اطمینان کا اظہار، ہیڈ مسٹرس سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیچرز کی غیر حاضری کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی ، ٹیچرز کو طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیا جائے گا انہوں نے سکول انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ بچوں اور ٹیچرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔
تفصیل کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول لیہ کا اچانک معائنہ کیا ۔ جس کے دوران اساتذہ کی غیر حاضری اور طالبات کی کم تعداد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈمسٹریس سے جواب طلب کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کا اچانک معائنہ کیا ۔ سکول کے مختلف حصوں کو دیکھا صفائی ولان کی درستی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور طالبات سے مختلف سوالات کے ذریعے ان کی تعلیمی استعداد اوراساتذہ کی سلیبس کے مطابق تدریسی عمل کا جائزہ لیا ۔ ریکارڈ معائنہ پر ایک ٹیچر حاضری لگا کرغیر حاضر پائی گئی جبکہ تین ٹیچر کی رجسٹرپر حاضری موجود نہ تھی ۔ اسی طرح مختلف کلاسز کے معائنہ کے موقع پر طالبات بھی کم تعداد میں حاضر تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے ہیڈ مسٹریس سے جواب طلب کرنے اور حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔