لیہ( صبح پا کستان )سیمابا ڈکیت گینگ قانون کے شکنجے میں، شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی رقم...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان) یونین کونسل گولہ اڈہ کا اجلاس پانچ سو روپیہ ملنے والا اعزازیہ وزیر اعلی پنجاب...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)چائلڈ لیبر ایکٹ کے موثر نفاذکے سلسلہ میں لیبر آفیسر کلیم یوسف اور انسپکٹر چوہدری محمد افضل پر...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان ) تھیلیسیماء کی روک تھام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں ایک...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)پرچیز سنٹرز پر محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے اساتذہ کی ڈیوٹی تاخیر سے پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ بار لیہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری درخت لگا کر آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )نیوالائیڈاسلامک بنک لیہ کی نیو برانچ تما م تر کاروباری حضرات کے لئے بہت سود مند...
Read moreDetailsچوک اعظم( نامہ نگار) جمعہ خان عاصی نے اپنی شاعری میں مظلوم طبقے کی آواز بلند کی ہے ۔ان خیالا...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان)انچارج سی آئی اے کی کاوشیں رنگ لے آئیں، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی گینگ...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsچوبارہ (صبح پا کستان ) رشتہ کے تنازع پر سفاک ملزم نے 03 ماہ کے بچے کو قتل کر دیا ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چوبارہ میں معصوم بچے کا اغوا اور قتل کا افسوسناک واقعہ،ضلعی پولیس کی بروقت کارروائی ،نعش تلاش کرنے کے بعد ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام،سفاک ملزم کا اعتراف جرم،ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر انتقاماً 03 ماہ کے بچے کی جان لے لی،پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس گھناؤنے فعل میں مرتکب سفاک ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی
ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے کہا ہے کہ معصوم بچے کا اغواء اور قتل کا افسوس ناک واقعہ ، ضلعی پولیس کی بروقت کاروائی ،نعش تلاش کر لینے کے بعد ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام ،سفاک ملزم کا اعتراف جرم ، ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر انتقاماً گھناؤ نا فعل کیا،سفاک ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چوبارہ میں چک نمبر327 کے رہائشی محمد عمران کے گھرسے3/30ْ بجے صبح نا معلوم ملزم اس کے تین ماہ کے بیٹے عبدالواسع کو اغواء کر کے موقع سے فرار ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چوبارہ تنویر خان ،ایس ایچ او چوبارہ انسپکٹر ذکی ریحان ،کرائم سین یونٹ اور ہومیسائیڈ یونٹ فوری موقع پر پہنچ گئے پولیس نے بچے کی بازیابی اور نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے موقع پر موجود شواہد کی مدد سے کاروائی شروع کی اور موقع پر موجود ملزم کے پاؤ ں کے نشانات کی مدد سے چک کے قبرستان کے احاطہ سے معصوم بچے کی نعش تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی بعد ازاں گھناؤنی واردات کے مرتکب ملزم کی فراری کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ڈی پی او لیہ نے اس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ملزم غلام احمد نے کمسن بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر کے نعش کو قبرستان کے احاطہ میں گڑھا کھود کے دبادیا ملزم کمسن مقتول کے خاندان سے ہے اور قریبی رشتے دار ہے اور ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر انتقاماًکاروائی کرتے ہوئے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کیا اور اپنے اس فعل کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ ڈی پی او لیہ نے دل خراش واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ کم سن بچے کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے پولیس والدین کو اگرچہ بچہ واپس تو نہیں دلواسکتی تاہم پولیس نے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے بر وقت کاروائی کرکے اندھے قتل کو ٹریس آؤٹ کر کے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرہ میں کھڑا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملز م کے خلاف مقتول کے چچا محمد سلیم کی مدعیت میں اغواء ،قتل اور اپنے جرم کو چھپانے کی دفعات کے تحت تھا نہ چوبارہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ملزم کے خلاف تمام ثبوت اورشہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں سفاک ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا ئے گی۔
