لیہ(صبح پا کستان)پرچیز سنٹرز پر محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے اساتذہ کی ڈیوٹی تاخیر سے پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کی ٹیچر کو گالیاں اساتذہ کا ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا شدید نعرہ بازی تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ لیہ نے محکمہ فوڈ چوبارہ کروڑ کے سنٹز پر 10اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول چوبارہ کے آئی ٹی ٹیچر محمد سمیع پرچیز سنٹر واقع چوبارہ تاخیر سے پہنچا تو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نے ٹیچر سے بد زبانی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر ٹیچر مذکور نے ڈیوٹی سے انکار کرکے صورتحال سے پی ٹی یو ضع لیہ کی قیادت ملک بشیر کنویرا ،منظور خان درانی،فاروق ارائیں کو آگاہ کیا ٹیچر راہنماؤں کی قیادت میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے ڈپتی کمشنر آفس لیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کے خلاف شدید نعرہ بزی کی اور تبدلہ کا مطالبہ کیا بعد ازاں اساتذہ راہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو نعیم اللہ بھٹی سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔